اپنے بچے کو چلنے کی اجازت دینا

یہ مواد مسدود ہے کیونکہ ویڈیو کوکیز کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔
صرف ویڈیو کوکیز قبول کریں
یہ مواد مسدود ہے کیونکہ ویڈیو کوکیز کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔
صرف ویڈیو کوکیز قبول کریں

مزید ویڈیو دیکھنے کے لئے مائیکل اولاف کا دورہ کریں

ماحول کو تیار کریں

  • آپ کے چلنے پھرنے والے چھوٹے بچے کو زیادہ سے زیادہ چلنے کی مشق کرنے کی ضرورت ہے۔
  • اسے کھیل کے میدانوں اور باغات میں لے جائیں، جو اسے حرکت کے لئے جگہ فراہم کرتے ہیں۔
  • اسے حرکت کرنے اور اٹھا کر لے جانے کے لئے بڑی چیزیں مہیا کریں۔

مواقع سے منسلک کریں

  • اس کی صلاحیتوں کو کم نہ سمجھیں۔ وہ گاڑی سے خریداری کا سامان اندر لے جانے یا دھلنے والے کپڑوں کی ٹوکری اٹھا کر کپڑے دھونے کی مشین تک لے جانے میں مدد کرنا پسند کرے گا اور ایسا کرنے کی اجازت دینا اس کے اپنے جسم پر اعتماد میں اضافہ کرتا ہے۔
  • جتنا ممکن ہو سکے اسے چلنے دیں۔ اس نے بہت محنت سے یہ صلاحیت حاصل کی ہے اب اُسے اِس کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ جب وہ چلنا سیکھ جائے تو اسے گھمککڑ میں بٹھانے سے گریز کریں کیونکہ اسے چلنے کی آزادی دینا اس کی خود اعتمادی میں اضافہ کرتا ہے۔ جب آپ اسے گھمککڑ میں بٹھاتے ہیں تو اسے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے وہ چیز جسے اس نے اتنی طویل کوششوں کے ذریعے حاصل کیا ہے اس کے کرنے کے حوالے سے آپ اس پر بھروسہ نہیں رکھتے۔ وہ روتا ہے جب آپ اسے گھمککڑ یا گاڑی کی سیٹ پر بٹھااتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ آپ کو یہ بتانے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے کہ اسے حرکت کی اجازت کی ضرورت ہے اور یہ اس کی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہے۔
  • چھوٹے بچوں میں چلنے کا نظریہ بالغوں کے چلنے کے نظریے کے مطابق نہیں ہوتا۔ چھوٹا بچہ پسند کرتا ہے کہ وہ ان چیزوں کو دیکھے اور چھوئے جو اس کی توجہ کھینچتی ہیں اور اس کی وجہ سے چلنے کا دورانیہ جتنا آپ چاہتے ہیں اس سے زیادہ طویل ہو سکتا ہے۔ آپ کو کبھی اپنی مصروف کاروائیوں کو ذرا ملتوی کرنے کی ضرورت ہوگی اور وقتاً فوقتاً چھوٹے بچے کے چلنے میں شامل ہونا ہوگا۔ یہ بالغوں کی سیر سے کہیں زیادہ پرلطف ہو گا۔

وقت دیں

  • اسے چل کر کہیں بھی پہنچنے یا کچھ کرنے میں آپ کے مقابلے میں زیادہ وقت لگے گا۔ صبر کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کم از کم کچھ وقت اپنے دن میں سے اس کی رفتار سے چیزوں کو کرنے کے لئے نکالیں۔