کپڑے پہننے میں خودمختاری کے لئے موزوں کپڑے

کپڑے پہننا

یہ مواد مسدود ہے کیونکہ ویڈیو کوکیز کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔
صرف ویڈیو کوکیز قبول کریں

جوتے اتارنا

یہ مواد مسدود ہے کیونکہ ویڈیو کوکیز کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔
صرف ویڈیو کوکیز قبول کریں

سینڈل پہننا

یہ مواد مسدود ہے کیونکہ ویڈیو کوکیز کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔
صرف ویڈیو کوکیز قبول کریں

ایسے کپڑے پیش کریں جو آپ کے بچے کے لئے خود سے کپڑے پہن کر تیار ہونا ممکن بنائیں

  • سادہ طریقے سے بند ہونے والے کپڑے آپ کے بچے کے خود کپڑے پہننے کو آسان بنائیں گے، مثال کے طور پرایسی ٹی شرٹس جو آسانی سے کھینچ کر سر سے گزار سکیں، ایسے پتلون/ پاجامے جو کمر سے لچکدار ہوں، زپ، چپکنے والےاور دبا کر بند ہونے والے بٹن جو وہ خود سے سنبھال سکے۔ چھوٹے بٹن اور گرہیں باندھنا اس وقت کافی مشکل ہوتے ہیں جب آپ کا بچہ ابھی اپنے کپڑے خود سے پہننا شروع کر رہا ہو۔

اپنے بچے کو دکھائیں کہ وہ خود کپڑے کیسے پہنے

  • اپنے بچے کو دکھائیں کہ کیا کرنا ہے اپنی حرکات کی رفتار کم کر کے اور ہر حرکت کو سادہ اور آسان حصوں میں توڑ کر جنہیں آپ کا بچہ دیکھ کر پیروی کر سکے۔
  • اس بات کے لئے تیار رہیں کہ اسے اس کے ساتھ تھوڑی سی جدوجہد کرنے دیں، یہ صرف کوشش ہی ہے جس کے ذریعے وہ خود اپنے لئے یہ کرنا سیکھے گا۔
  • جب وہ تھوڑی کوشش کرے اور جھنجھلانے لگے تو اسے صرف اتنی مدد فراہم کریں کہ وہ اس مشکل پر قابو پالے جو اسے درپیش ہے لیکن اسے خود سے مکمل کپڑے نہ پہنائیں۔ اسے اگلا مرحلہ خود کرنے دیں۔ تھوڑا تھوڑا کر کے وہ مکمل طور سے خود کرنا سیکھ جائے گا۔

موزے پہننے کا مظاہرہ

  • اپنے موزوں کا ایک جوڑا لے کر فرش پر ننگے پاؤں بیٹھیں۔
  • ' میں آپ کو دکھانے جا رہی ہوں کہ موزے کس طرح پہنتے ہیں'۔ کبھی وہ دیکھنا چاہے گا اور کبھی نہیں دیکھنا چاہے گا۔ اس کے انتخاب کا احترام کریں۔
  • سب سے پہلے، اپنے دونوں انگوٹھوں کو ایک موزے میں ڈالیں اور مبالغہ آمیز انداز میں دکھائیں کہ آپ موزے کو کھینچ رہے ہیں (اسے کھول رہے ہیں)۔
  • اپنے پیروں کی انگلیاں موزے میں ڈالیں لیکن انگوٹھے موزے کے اندر رکھیں۔
  • موزے کو درجہ بدرجہ اپنے پاؤں پر اور ٹخنے کی ہڈی کے اوپر کھینچیں یہاں تک کہ تمام کپڑا پاؤں اور ٹخنے تک آجائے۔
  • اگر آپ نے اس کی توجہ حاصل کر لی ہے، تو اب اس کی باری ہے کہ اس نے جو دیکھا اس کی نقل کرے اور وہ موزے پہننے کی کوشش کرے۔
  • یہ ایک بار نہیں بلکہ کئی بار ہفتے یا مہینے کے عرصے میں، بچے کی دلچسپی دیکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔

جوتا پہننے کا مظاہرہ

  • چپکنے والے پٹے کو کھولیں۔
  • درمیانی حصے کو اٹھائیں۔
  • جوتے کی اندرونی سطح کو کھینچیں۔
  • پاؤں اندر ڈالیں۔
  • پٹے کو بند کریں۔

وقت دیں

  • آپ کے بچے کو وہ کام کرنے میں زیادہ وقت لگتا ہے جو آپ آسانی سے کر سکتے ہیں کیونکہ وہ ابھی اپنے جسم پر قابو پانا سیکھ رہا ہے۔ اسے اپنے لئے کام کرنے کے لئے کافی وقت دیں۔