حرکت کے لئے کھلونے

ایسا ماحول تیار کریں جو آپ کے بچے کو گھٹنوں کے بل چلنے کی طرف مائل کرے

  • اب جب آپ کا بچہ حرکت کے لئے دری پر ہو تو اسے ربڑ یا لکڑی کی گیندیں دیں جو کپڑے کی گیندوں کی نسبت تیزی سے لڑھکتی ہیں جیسا کہ ٹرک اور پہیوں والی گاڑیاں گھومتی ہیں۔

اُن تک پہنچنے کے لئے اس کی حوصلہ افزائی کریں

  • اشیاء کو اس کی پہنچ سے ذرا دور رکھیں تاکہ اس کی حوصلہ افزائی ہو کہ وہ خود کو کسی ایسے عمل میں آگے کی جانب بڑھائے جو اسے گھٹنوں کے بل چلنے کی طرف لے جائے۔

وقت دیں

  • اسے خود سے کھلونوں تک پہنچنے کی ترغیب دیں۔ چیز اس کے ہاتھ میں تھما کر اس کی کوشش کو روکنے کی طرف مائل نہ ہوں۔ یہ کوشش کرنا اسے گھٹنوں کے بل چلنا سیکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔