حرکت کے لئے لٹکنے والے کھلونے

یہ مواد مسدود ہے کیونکہ ویڈیو کوکیز کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔
صرف ویڈیو کوکیز قبول کریں

ایک ایسا ماحول تیار کریں جو حرکت کی حوصلہ افزائی کرے

  • لٹکنے والے کھلونے اپنے بچے کی پہنچ سے ذرا سا دور ٹانگیں تاکہ بچہ توجہ مرکوز کرنے اور ان اشیاء کا پیچھا اپنی آنکھوں سے کرنے کی مشق کر سکے۔ شروع میں یہ لٹکنے والے کھلونے سفید اور سیاہ ہونے چاہیئے ہیں کیونکہ آپ کا بچہ پہلے متضاد رنگ ہی دیکھ سکتا ہے۔ لیکن ایک بار جب وہ ان سفید اور سیاہ کھلونوں میں دلچسپی کھونے لگے تو آپ اسے دھیمے رنگوں کی چیزیں پیش کر سکتے ہیں۔ ایسے لٹکنے والے کھلونوں کا انتخاب کریں جو ہوا کے جھونکوں سے فطری طور پر ادھر ادھر ڈولتے ہوں جیسے ڈریگن فلائیز، گرم ہوا کے غبارے اور چھوٹے پرندے (ہمنگ برڈز)، نہ کہ زمینی مخلوق جیسے بلّی، کتا یا فارم کے جانور۔
  • جیسے جیسے آپ کا بچہ بڑا ہوتا جائے اس کی پہنچ میں ایک جھنجھنا یا گھنٹی کسی لچکدار چیز کا استعمال کرتے ہوئے لٹکائیں اور اسے اس تک پہنچنے اور پکڑنے کی ترغیب دیں۔ وہ بہت پرجوش ہوگا جب وہ اسے ہلانے اور بجانے میں کامیاب ہو جائے گا۔

لٹکنے والے کھلونوں سے اپنے بچے کو منسلک کریں

  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے بچے کو ان لٹکتے ہوئے کھلونوں کے نیچے لٹائیں جہاں وہ انہیں دیکھ سکے اور اس کے پاس موقع ہو کہ اگر سخت کوشش کرے تو ان تک پہنچ سکے۔ اس بات کو جانچنے کے لئے مشاہدہ کریں کہ کیا وہ ان پر توجہ مرکوز کرنے کے قابل ہے۔ شروع کے ہفتوں میں وہ ان چیزوں پر توجہ مرکوز نہیں کر سکتا جو بہت دور ہوں۔

اپنے بچے کو مصروف رکھنے کے لئے وقت نکالیں

  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ روزانہ کچھ دیر آپ کا بچہ ان لٹکنے والے کھلونوں پر نظر جما سکے اور کچھ دیر بعد وہ ان تک پہنچنے کی کوشش کرنا شروع کر دے گا۔