رابطہ

میری مدد کریں کہ میں خود رابطہ کرسکوں

پیدائش کے لمحے سے ہی آپ کا بچہ نہ صرف آپ کے الفاظ جذب کر رہا ہوتا ہے بلکہ آپ کا لہجہ، آواز کا اتار چڑھاؤ اور بات چیت کے انداز کو بھی اپنا رہا ہوتا ہے۔ وہ جو کچھ سنتا ہے اس کے ذریعے خود اپنے بولنے کے طریقے کو تخلیق کرتا ہے۔ ابتداء میں وہ اپنے جسم کی حرکات کے ذریعے اور رونے سے رابطہ کرتا ہے۔ لیکن جیسے جیسے وہ بڑا ہوتا جاتا ہے الفاظ اس کے اندر سے بہنے لگتے ہیں اور یہ الفاظ اتنے ہی بھرپور اور روانی سے ظاہر ہوں گے جتنے اپنی زندگی کے ابتدائی سالوں میں اس نے اپنے اردگرد سنے ہوں گے۔ بطور والدین ہم اپنے بچے کی زبان میں چند سادہ اصولوں کی پیروی کر کے تبدیلی لا سکتے ہیں۔

اچھے رابطے کے لئے ماحول کو تیار کریں، جس کا مفہوم ہے اپنے آپ کو اور خاندان کے باقی افراد کو تیار کرنا، کیونکہ زبان کے لئے آپ ہی بچے کا ماحول ہیں۔

اپنے بچے کو بات کرنے، سننے اور مطالعہ کے ذریعے ماحول سے منسلک کریں۔

اپنے بچے کے لئے وقت نکالیں کہ وہ آپ کے الفاظ جذب کرے اور بولنے کی مشق کرے۔

پیدائش سے ۸ ماہ

صرف اس لئے کہ آپ کا بچہ کوئی لفظ بول نہیں سکتا اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ آپ کے الفاظ اور جس طرح آپ انہیں استعمال کرتے ہیں اس کو حاصل نہیں کرتا۔ یہ وہ وقت ہے جب وہ غیر معمولی طور پر حساس ہے ان آوازوں کے بارے میں جو آپ نکالتے ہیں اور جس طرح آپ ان کو نکالنے کے لئے اپنے ہونٹوں کو حرکت دیتے ہیں۔

اپنے بچے کو ابتداء ہی سے درست زبان جذب کرنے میں مدد کے لئےان لنکس کو کھولیں۔

۹ سے ۱۲ ماہ

۹ ماہ کی عمر میں یہ تو ممکن نہیں کہ آپ کا بچہ بولے گا لیکن وہ بہت سی آوازیں نکال رہا ہوگا اور ایک سال کا ہوتے ہوتے وہ شاید اپنا پہلا پرجوش لفظ بول چکا ہوگا۔ اب وہ کافی متحرک ہے اور وہ روزانہ نئی چیزیں دیکھتا ہے اور اسے اس کی ضرورت ہوتی ہے کہ آپ اسے الفاظ بتائیں کہ یہ کیا ہیں اور اس سے کیا کرتے ہیں۔

ان لنکس کو کھولیں یہ جاننے کے لئے کہ کیسے بہت سے نئے الفاظ آپ اپنے بچے کو جذب کرنے کے لئے دے سکتے ہیں۔

۱۲ سے ۱۸ ماہ

آپ کے بچے کی زندگی کے اس دور میں وہ روزانہ ایک نیا لفظ بولتا ہے۔ اس مرحلے پر اس کے بولنے کی کوششوں پر جواب دینا بہت ضروری ہے۔ جب ہم اسے جواب دیتے ہیں تو مزید کوشش کرنے کے لئے اس کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔ جب ہم اسے نظر انداز کرتے ہیں کیونکہ ہم سمجھ نہیں پاتے تو وہ کوشش کرنا چھوڑ دیتا ہے۔

ان لنکس کو کھولیں یہ جاننے کے لئے کہ ہم کیسے اس کی الفاظ کی طلب کی مدد اور حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں اور جب وہ کچھ کہنے کی کوشش کر رہا ہو تو کیسے مداخلت کرنی ہے۔

۱۸ سے ۲۴ ماہ

اس مرحلے میں جو کہ 'زبان کا دھماکہ' کہلاتا ہے، ماحول کو زبان سے بھرپور ہونا چاہیئے۔ جتنے الفاط بچہ سنے گا، اتنے ہی زیادہ الفاظ وہ سیکھے گا۔ جب آپ اپنے بچے کے لسانی ماحول کو تجربات اور الفاظ سے بھرتے ہیں تو یقین رکھیں کہ اگرچہ وہ ابھی بہت کچھ بول نہیں پا رہا لیکن وہ پھر بھی سب کچھ جذب کر رہا ہے۔

ان لنکس کو کھولیں یہ جاننے کے لئے کہ اس زبان کے دھماکے کو مدد کیسے فراہم کی جائے۔

۲ سے ۳ سال

زبان کی نشوونما میں ایک اور بلند جست کے لئے تیار رہیں۔ بات چیت کے ذریعے آپ کا بچہ مکمل جملوں میں بات کرنا شروع کر دے گا۔ موقع محل کی مناسبت سے اس کے پاس ذخیرۂ الفاظ اور تاثرات ہو سکتے ہیں۔ وہ گفتگو جاری رکھ سکتا ہے۔ جتنا آپ اس کے لئے فراہمی برقرار رکھیں گے اتنا ہی زیادہ اس کا ذہن جذب کرے گا اور استعمال کرے گا۔

ان لنکس کو کھولیں اپنے باتونی چھوٹے بچے کی زبان کو مسلسل نکھرنے اور وسیع کرنے میں مدد دینے کے طریقے ڈھونڈنے کے لئے۔