چلنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا

اپنے بچے کے ماحول کو ایسے سہاروں کے ساتھ تیار کریں جو اسے چلنے میں مدد دیں

  • آپ کا بچہ اس وقت چل پائے گا جب اس کے پاس توازن، ہم آہنگی، قوت اور اعتماد کی صحیح مقدار اس کام کو کرنے کے لئے ہو اس سے پہلے نہیں۔ آپ اسے ایسی چیزیں مہیا کر سکتے ہیں جو اسے توازن برقرار رکھنے میں مدد دیں۔
  • ایک چلنے والی گاڑی، جو دھکیلنے کے لحاظ سے وزن دار ہو نہ کہ کھینچنے کے لئے آپ کے بچے کو اتنا استحکام دیتی ہے کہ وہ خود کو اسے دھکیلنے کے دوران سہارا دے سکے، اور اس کو اپنے آگے تیزی سے دھکیلنے کے دوران گاڑی سمیت زمین پر چت نہ گر جائے۔ آپ ایسی ہی مزاحمت گاڑی کو کسی بھاری چیز سے وزنی بنا کر بھی تیار کر سکتے ہیں جیسا کہ آلوؤں کا تھیلا۔
  • ایسی جگہ تلاش کریں جہاں وہ حفاظت کے ساتھ سیڑھیاں چڑھنے کی مشق کر سکے۔

اپنے بچے کو طریقہ دکھائیں کہ کیسے کرنا ہے

  • ہو سکتا ہے کہ پیدل چلنے کی ابتدائی جستجو میں آپ کو اپنے بچے کے ان تجربات کے حوالے سے اس کی مدد کرنے کی ضرورت پڑے۔ اس کو وہ حصہ کرنے دیں جو وہ خود کر سکتا ہے اور وہ چیزیں کر کے دکھائیں جن میں ابھی اسے مہارت حاصل نہیں ہوئی ہے۔ مثال کے طور پر، اسے سیڑھیاں چڑھنے میں کوئی دشواری نہ ہو لیکن آپ کو اسے یہ دکھانے کی ضرورت پڑے گی کہ کیسے سیڑھیوں سے نیچے اترنے کے لئے اسے اپنے جسم کو موڑنا ہوگا اور کیسے وہ اپنی ٹانگ کو آگے بڑھا کر نچلی سیڑھی پر رکھے اس میں آپ کو اس کی مدد کرنی ہوگی۔

وقت دیں

  • روانی، تسلسل اور استحکام کے ساتھ چلنے والا بننے کے لئے آپ کے بچے کو جن حرکات پرعبور حاصل کرنے کی ضرورت ہے اس میں کچھ وقت لگے گا۔ صبر کریں اور اسے اپنے لئے مشق کرنے کا بھرپور وقت مہیا کریں اور اسے اٹھا کر اپنے پیروں پر کھڑا کرنے یا چلانے کی طرف مائل نہ ہوں۔