ٹھوس غذا کا تعارف

صحیح ماحول تیار کریں

  • جب آپ پہلی بار اپنے بچے کو ٹھوس غذا پیش کریں تو آپ کو اس چیز کو یقینی بنانا چاہیئے کہ آپ دونوں ایک کم اونچی میز پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے بیٹھیں جس کے ساتھ بچے کی جسامت کے لحاظ سے ایک کرسی ہو جس کے بازو ہوں تاکہ آپ کا بچہ اس پر خود کو محفوظ محسوس کرے۔
  • اگر آپ اپنے بچے کو گود میں بٹھاتے ہیں یا اپنے بازوؤں میں لیتے ہیں جیسے کہ دودھ پلانے کے وقت لیتے تھے تو وہ گرم دودھ کے بہاؤ کی توقع کرے گا اور ٹھوس غذا کھانا اس کے لئے ناپسندیدہ ہوگا۔

اسے خود سے کھانے کا طریقہ دکھائیں

  • تھوڑی مقدار میں کھانا، مثلاً پسا ہوا سیب یا گاجر کو چمچ پر رکھیں اور اسے اس کے ہونٹ پر رکھیں تاکہ وہ خود اسے چکھ سکے۔
  • مختلف طرح کے ذائقے پیش کریں ۔ کھانے کی چییزوں کو پھیکا ہونے کی ضرورت نہیں ہے، جب بچے ان کے عادی ہو جاتے ہیں تو وہ مختلف قسم کے ذائقوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
  • اُس دوران جب آپ اسے چمچ سے کھانا کھلا رہی ہوں، میز پر ایک پلیٹ میں ہاتھ سے اٹھا کر کھانے والے کھانے رکھیں جیسے کہ پھل کے چھوٹے ٹکڑے تاکہ وہ اپنے منہ کو ڈھونڈنے کی کوشش کرسکے اور خود کو کھلا سکے۔
  • ایک بار جب آپ کا بچہ کچھ مختلف ذائقوں کا عادی ہو جائے اور وہ ہاتھ سے اٹھا کر کھانا اپنے منہ میں ڈالنے کے قابل ہو جائے تو اسے ایک اضافی چمچ پیش کریں۔ وہ اپنا چمچ کچلے ہوئے پھل یا سبزی میں ڈال سکتا ہے اور اس کے ذریعے اپنا منہ تلاش کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ اس دوران آپ دوسرے چمچ سے اسے کھلانا جاری رکھ سکتے ہیں تاکہ کم از کم کچھ کھانا اندر پہنچ جائے۔
  • قریب ہی کچھ پانی رکھیں تاکہ جب وہ اپنا چمچ فرش پر پھینکے تو آپ اسے کھنگال کر واپس اسے دے سکیں۔
  • ایک بار جب آپ کا بچہ چمچ استعمال کر سکے اور کچھ زیادہ ٹھوس چیز لینے کے لئے تیار ہو جائے تو اسے کانٹا پیش کریں کیونکہ یہ کھانے کو چھیدنے کے لئے صحیح چیز ہے۔

وقت دیں

  • اگر آپ کا بچہ منہ بگاڑ لیتا ہے تو بھی یہ کام مت چھوڑیں۔ اگر وہ اب تک صرف دودھ پیتا رہا ہے تو شروع میں ہر چیز کا ذائقہ اسے عجیب لگے گا۔
  • آپ کے بچے کو اپنے ہاتھ پر قابو پانے اور کامیابی سے چمچ کو اپنے منہ تک لے جانے میں کچھ وقت لگے گا لیکن اگر آپ صبر کریں اور اسے ہمیشہ اپنے لئے کوشش کرنے دیں تو آہستہ آہستہ وہ اس میں مہارت حاصل کر لے گا اور آپ اضافی چمچ سے اس کی مدد کرنا چھوڑ سکتے ہیں۔

یہ مواد مسدود ہے کیونکہ ویڈیو کوکیز کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔
صرف ویڈیو کوکیز قبول کریں