واضح حدود مقرر کرنا

بچوں کو یہ جاننے کی ضرورت ہوتی ہے کہ انہیں کیا کرنے کی اجازت ہے اور کیا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ متعین حدود انہیں محفوظ محسوس کرنے اور قابل قبول برتاؤ کا نمونہ فراہم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

واضح حدود پر مشتمل ماحول تیار کریں

  • بچوں کے لئے درست طریقے سے حدود متعین کرنا بہت ہی مشکل ہو سکتا ہے۔ بطور والدین ہم اس سے متاثر ہوتے ہیں جو ہمیں کرنے کی اجازت تھی جب ہم بچے تھے اور جس طرح کی حدود ہمارے والدین نے ہمارے لئے متعین کی تھیں۔ ہم اس سے بھی متاثر ہوتے ہیں کہ دوسرے والدین اپنے بچوں کو کیا کرنے کی اجازت دیتے ہیں سو اس لئے ہم مستقل ایک درست توازن کی تلاش کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہم بہت زیادہ آزادی اور بہت سختی کے درمیان میں میدان تلاش کریں۔
  • ہمیشہ ہاں نہ کہیں۔ بعض اوقات سب سے آسان یہ دکھائی دیتا ہے کہ بچے کو اس کے مطابق کرنے دیا جائے کیونکہ پھر وہ رونا بند کر دیتا ہے اور خوش دکھائی دیتا ہے لیکن جب ہم ہمیشہ اپنے بچے کو ہاں کہتے ہیں تو وہ ایسے لوگ بنتے ہیں جن کے لئے حدود کو قبول کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ ایک بچہ جسے لامحدود آزادی ملی ہو ایک ایسا بالغ بن سکتا ہے جو اساتذہ، دوسرے بڑوں، مالکوں اور یہاں تک کہ قانون کے اقتدار کو بھی تسلیم نہیں کرے گا۔
  • ہمیشہ نہیں نہ کہیں۔ دوسری طرف جب ہم ہمیشہ نہیں کہتے ہیں تو وہ ایسے لوگ بنتے ہیں جو اپنے لئے سوچنے اور فیصلے کرنے کے قابل نہیں ہوتے۔

اپنے بچے کو ان حدود سے منسلک کریں

حدود بنانا زیادہ کارگر ہو سکتا ہے جب آپ کا بچہ یہ محسوس کرتا ہے کہ آپ اسے سمجھتے ہیں اور اس کے لئے احترام رکھتے ہیں۔ والدین بعض اوقات بات چیت کرنے، ہدایات دینے اور اپنے بچے کو یہ بتا کر نظم و ضبط کی کوشش کرتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے ۔ لیکن بعض اوقات افعال الفاظ سے زیادہ با آوازِ بلند بولتے ہیں۔ گلے لگانا، آنکھ مارنا، مسکرانا اور خاموشی سے ان کے بامقصد کاموں کو دیکھنا آپ کے بچے کو یہ پیغام دیتا ہے کہ وہ درست رستے پر ہے۔ کبھی کبھار صرف اپنا ہاتھ پیش کرنا اور اپنے بچے سے یہ پوچھنا کہ کیا اسے مدد چاہیئے ہی بس وہ سہارا ہوتا ہے جس کی اسے ضرورت ہے۔ بالکل اسی طرح ابرو چڑھانا، یا چہرے پر غصے کے تاثرات، غصے کے الفاظ یا چلانا بہتر طور پر نامنظوری بیان کر جاتے ہیں۔ یہاں کچھ طریقۂ کار ہیں جو آپ کو اپنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

گھریلو اشیاء اور کھلونے ان کے مطلوبہ مقصد کے لئے استعمال کریں۔

  • کھلونے استعمال کرنے کا طریقہ دکھائیں۔ اگر آپ کا بچہ اپنا اشکال ترتیب دینے والا کھلونا پھینک دے، تو کہیں، 'اپنے کھلونوں کا خیال رکھیں'، اور پھر اشکال میں سے ایک کو اٹھائیں اور اسے کھلونے میں موجود ہر خانے میں ڈال کر دیکھنے کی کوشش کریں جب تک کہ وہ اپنی صحیح جگہ میں چلا نہ جائے۔ چھوٹے بچے بعض اوقات اپنی ترنگ میں پھینک دیتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ توڑ پھوڑ کرنے والے ہیں، اور عموماً انہیں تعمیری سرگرمی میں دوبارہ متوجہ کرنا آسان ہوتا ہے۔ اگر وہ اپنے کھلونےکو پھینکنا جاری رکھتا ہے تو وہ آپ کو شاید یہ بتانے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ کچھ پھینکنا چاہتا ہے اور آپ اس سے یہ کہہ کر اس کا رخ بدل سکتی ہیں کہ 'چلو باہر چلتے ہیں اور اپنی گیند پھینکتے ہیں۔"
  • چیزوں کو اُسی لئے استعمال کریں جن کے لئے وہ ہیں اسے ایک اچھا نمونہ دیں اسے یہ دکھا کر کہ کن چیزوں کا استعمال کیسے کیا جانا چاہیئے جیسے کہ 'کرسیاں بیٹھنے کے لئے ہیں، بستر سونے کے لئے ہیں اور میز پر کھانا کھاتے ہیں، وغیرہ۔ اگر وہ بستر پر کودتا ہے، تو کہیں، بستر سونے کے لئے ہوتے ہیں۔ آپ باہر جا کر کود سکتے ہیں۔' اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ اصول ہر ایک پر لاگو ہوتے ہیں۔ نہ صرف آپ کے بچے پر۔ آپ کو بھی کرسی پر کھڑا نہیں ہونا چاہیئے!

نمونہ بنائیں، تشکیل دیں اور ترتیب برقرار رکھیں۔

  • کھلونوں کو واپس رکھنے کا طریقہ دکھائیں۔ شیلف پر صرف چند کھلونے رکھیں اور انہیں الماری میں رکھے ہوئے کھلونوں سے تبدیل کرتے رہیں تاکہ کھیلنے کی جگہ ہمیشہ صاف ستھری رہے۔ اگر آپ چیزوں کو واپس رکھنے کا نمونہ پیش کرتے ہیں، تو آپ کا بچہ بھی پھر وہی کرنا سیکھ جائے گا۔ آپ کا دو سالہ بچہ ترتیب سے پیار کرتا ہے اور اپنی دنیا میں بھی ترتیب کا خواہاں ہے۔ وہ چیزوں کی جگہ کی ترتیب کو جذب کرتا ہے اور تین سال کی عمر تک اکثر اوقات چیزوں کو ان کی جکہ پر واپس رکھنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ آپ خوش دلی سے یہ کہہ کر اس کی مدد کر سکتے ہیں، 'میں حیران ہوں کہ جب ہم کھیل ختم کر لیں گے تو کھلونے کہاں رکھیں گے؟' ایک منظم اور ترتیب سے پُرماحول آپ کے چھوٹے بچے کے ذہن میں ترتیب کی تشکیل میں مدد کرتا ہے۔
  • آپ وہ کریں جو آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ کرے۔ جو آپ کرتے ہیں وہ اس سے جو آپ کہتے ہیں کہیں زیادہ اہم ہوتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ صرف میز پر بیٹھ کر کھائے تو آپ کو یہ خود کرنے کی ضرورت ہے، نہ کہ ادھر ادھر چلتے ہوئے، فون پر بات کرتے ہوئے یا گاڑی میں۔ آپ کا بچہ یہ قبول نہیں کر سکتا کہ آپ کے لئے یہ مختلف ہے۔ اگر آپ کا بچہ کھانا کھانے کے دوران اٹھ جاتا ہے یا اپنے کھانے سے کھیلنے لگتا ہے، تو کہیں، 'مجھے ایسا لگتا ہے کہ آپ کھانا ختم کر چکے ہیں،' اور کھانا ہٹا دیں۔ کھانے کے دوران میز پر رہنا رفتہ رفتہ اس کی اپنی تحریک کو قابو کرنے میں اضافہ کرتا ہے۔
  • کچھ ایسے علاقے بنائیں جہاں جانا ممنوع ہو۔ جب آپ ماحول میں کچھ ایسے علاقے بناتے ہیں جہاں جانا بالکل منع ہے تو آپ جھگڑے کو کم کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ الماری کے دروازے میں حفاظتی تالا لگا سکتے ہیں تاکہ اپنے چھوٹے بچے کو مصالحے خالی کرنے سے روک سکیں اور پھر آپ کو غصہ نہیں کرنا پڑے جب وہ ایسا کرے۔

اس کا رخ بدلنے کے لئے مثبت زبان استعمال کریں

  • اپنی گزارشات کو مثبت جملوں میں ڈھالیں، منفی میں نہیں۔ جب آپ کھانا پکا رہی ہوں، کہیں، 'آٹا پیالے میں جانا ہے' بجائے اس کے'آٹا زمین پر نہ گراؤ۔'
  • دو سالہ بچے سے گزارش کرتے وقت، کہیں کہ آپ اس سے کیا کرنا چاہتے ہیں۔ 'میز سے اتریں'، کا حکم دینے کے بجائے، اپنے اوپر چڑھتے ہوئے بچے کو اٹھا کر میز سے نیچے اتاریں اور کہیں، 'پاؤں زمین پر رکھتے ہیں'۔
  • جب آپ کا بچہ گھر کے اندر چڑھنا اور بھاگنا دوڑنا چاہے، تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کے پاس باہر رہنے کے وافر مواقع ہوں۔ جب وہ گھر کے اندر بھاگ دوڑ کر رہا ہو تو خوشگوار آواز میں کہیں، 'ہم گھر میں اس طرح چلتے ہیں' اور پھر اس کے ساتھ چل کر مثال دیں کہ کیسے۔
  • اگر آپ کا بچہ بازار میں ٹافیاں لینا چاہتا ہے، آپ کہہ سکتے ہیں، 'آج ہم سیب خرید رہے ہیں'۔ اس طرح اس کی توجہ اس طرف رہے گی جو آپ کر رہے ہیں بجائے اس پر جو آپ نہیں کر رہے۔ اکثر جب آپ کا چھوٹا بچہ خریداری کی ٹرالی میں چیزیں سنبھالنا چاہتا ہے تو وہ اس چیز کا نام جاننا چاہ رہا ہوتا ہے۔ آپ اس طرح کہہ کر اسے یہ فراہم کر سکتے ہیں، 'کیا آپ سیب کو پکڑنا چاہیں گے؟ سیب سرخ ہے۔ کیا آپ سیب کو سونگھ سکتے ہیں؟ چلو چار سیب خریدتے ہیں۔ کیا آپ سیب کو ٹرالی میں رکھنے میں میری مدد کر سکتے ہیں؟' آپ کا چھوٹا بچہ جو کچھ دیکھ رہا ہے یا کر رہا ہے اسے بیان کرنے سے اسے الفاظ اور فقرے ملیں گے، ایسا کرنے سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسے مشغول رکھے گا اور اس طرف سے اس کی توجہ ہٹا دے گا جو وہ کچھ لمحے پہلے چاہتا تھا۔

بہت زیادہ اکساہٹ سے بچیں

  • ہمیشہ کچھ ایسے مواقع آتے ہیں جب آپ کے بچے کے لئے خود پر قابو پانا مشکل ہوتا ہے، خاص طور پر جب بھوکا، تھکا ہوا یا بہت زیادہ اکساہٹ کا شکار ہو۔ کچھ ریستوراں، اور دکانیں ایک چھوٹے بچے کے لئے بدترین طور پر بہت زیادہ اکساہٹ والے ہوتے ہیں۔ بالغوں کے پاس تیز روشنیوں یا تیز آوازوں کو چھان لینے کی صلاحیت ہوتی ہے، لیکن چھوٹے بچوں میں یہ صلاحیتیں ابھی نشوونما پا رہی ہوتی ہیں۔
  • اسے کیفین دینے سے، بہت زیادہ چینی اور ٹیلی ویژن جس میں کمپیوٹر اور موبائل فون بھی شامل ہیں کا سامنا کرنے سے پرہیز کریں۔

وقت نکالیں

  • یہ حدود تبدیل ہوں گی جیسے جیسے آپ کا بچہ بڑھے گا اور نشوونما پائے گا اور اپنے آپ کی زیادہ ذمہ داری لے سکے گا۔ آپ کو اس کے ساتھ بڑھنا ہوگا اور تبدیلیاں کرنا ہوں گی کیونکہ جو حدود شاید ایک سال کے بچے کے لئے مناسب تھیں وہ تین سالہ بچے کے لئےشاید مناسب نہ ہوں۔ یہ ضروی ہے کہ آپ اپنے بچے کے ساتھ تبدیل ہوں تاکہ اسے یہ محسوس ہو کہ آپ اس پر بھروسہ کرتے ہیں اور اس طرح یہ اعتماد ملے گا کہ وہ بڑا ہونے پر خود اپنے لئے بنائی حدود کو خود پر نافذ کرسکے۔