ایسا ماحول تیار کریں جو خودمختاری سے سونے کی حوصلہ افزائی کرے

  • آپ کے بچے کے پاس اپنی جگہ میں اپنا سونے کا پلنگ ہونا چاہیئے۔ اگر آپ اپنے بچے کو ہمیشہ ایک ہی جگہ پر سلاتے ہیں تو وہ نیند کو اس جگہ سے منسلک کرنا شروع کر دے گا۔
  • ایک کم اونچا پلنگ آپ کے بچے کو اس کے سونے کے طرز پر قابو پانے کی اجازت دیتا ہے کیونکہ وہ جب تھک جائے تو گھٹنوں کے بل چل کر پلنگ پر جا سکتا ہے، یہ جانتے ہوئے کہ جب اس کی نیند پوری ہو جائے تو وہ خود گھٹنوں کے بل چل کر واپس اتر سکتا ہے۔ پابندی کی یہ کمی کسی بھی مزاحمت کو توڑنے میں مدد کرتی ہے جو بصورتِ دیگر وہ بستر پر جانے کا کہنے پر دکھاتا۔

اپنے بچے کو اس ماحول سے سونے کی جگہ کے طور پر منسلک کریں۔

  • اپنے بچے کا اس کے بستر سے نیند کا ربط پیدا کرنے کے لئے یہ اہم ہے کہ گھر میں یہ واحد جگہ ہو جہاں سونے کی اسے دعوت دی جائے۔
  • لاؤنج یا امی کے بستر پر سونے کی اجازت ملنے سے وہ تعلق قائم ہونے میں تاخیر ہوتی ہے جو اسے اپنے بستر اور نیند کے درمیان بنانے کی ضرورت ہے۔
  • آپ کا بچہ جتنا چھوٹا ہوتا ہے جب آپ اس کا یہ تعلق بنانے میں مدد کرنا شروع کرتے ہیں، بستر کو سونے کی جگہ بنانا اتنا ہی آسان ہو گا۔ نیند کی بری عادات کو توڑنا مشکل ہو سکتا ہے۔

وقت دیں

  • آپ کے بچے کو یہ محسوس کرنے میں وقت لگ سکتا ہے کہ اس کا بستر ہی اس کے سونے کی جگہ ہے اور وہ قدرتی طور پر خود ہی سو جائے، خاص طور سے اس وقت جب کہ آپ نے شروع سے یہ عادت قائم نہیں کی ہو۔ صبر کریں اور مضبوطی سے لیکن نرمی سے اسے اس کے بستر پر واپس بھیجتی رہیں۔