مستقل مزاج رہنا

ایک ایسا ماحول تیار کریں جہاں آپ کا بچہ اندازہ لگا سکے کہ کیا ہوتا ہے اور آپ کس طرح کا ردِعمل کریں گے

  • آپ کو یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ بطور والدین، آپ ہی سربراہ ہیں اور صرف آپ یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ کے خاندان کے لئے کون سی حدود کارآمد ہوتی ہیں۔ لیکن کون سی حدود کارآمد ہوتی ہیں یہ فیصلہ کرنے کے لئےآپ کو ہر وقت ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہو گی۔ جب آپ معمولات قائم کرتے ہیں اور معقول اور مستقل حدود نافذ کرتے ہیں تو بچے خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ آپ کے بچے کے لئے الجھن کا باعث ہوتا ہے جب آپ ایک دن کسی چیز کی اجازت دیتے ہیں اور اگلے دن نہیں دیتے۔

ہر وقت مستقل مزاج رہ کر اپنے بچے کو حدود سے منسلک کریں

مستقل معمولات رکھیں جو آپ کے بچے کو یہ جاننے میں مدد دیں کہ کیا توقع رکھنی ہے

  • مستقل معمولات رکھنے سے بہت سے مسائل کو روکا جا سکتا ہے، جو باقاعدگی سے سونے کے اوقات، باقاعدہ کھانے اور مل کر وقت گزارنے کے ساتھ ساتھ اپنی توانائیاں خرچ کرنے اور باہر کھیلنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
  • ایک سے دوسری سرگرمی میں منتقلی چھوٹے بچوں کے لئے مشکل ہو سکتی ہے اس لئے کچھ اصول بنا لینا مددگار ہوتا ہے جو آپ کے بچے کو اندازہ لگانے میں مدد دیتا ہے کہ اب آگے کیا ہونے والا ہے۔ مثال کے طور پر خریداری کے تھیلے نکالنا اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ آپ گھر سے نکلنے اور خریداری کرنے جانےکے لئے تیار ہو رہے ہیں، یا کھونٹی سے اسکول کا بستہ اتارنا اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ اب نرسری جانے کا وقت ہو گیا ہے۔ نہانے کے بعد کہانی سنانا اشارہ ہے سونے کے وقت کا۔ یہ کاروائیاں آپ کے بچے کو یہ جاننے میں مدد دیتی ہیں کہ اب آگے کیا ہونے والا ہے اور تنازعات کو کم کردیتی ہیں۔

اپنے بچے کو یہ جاننے میں مدد دیں کہ یہ ایسا ہی ہوگا

  • تین سال سے کم عمر کا بچہ چیزوں کی وجہ سمجھنے کے قابل نہیں ہوتا اور جو اسے چاہیئے بس چاہیئے ہوتا ہے۔ وہ اس بارے میں سوچ نہیں سکتا کہ کیا محفوظ یا مناسب ہے، اس لئے حدود کو برقرار رکھنا آپ پر منحصر ہے۔ بچوں کو اس عمر میں محفوظ اور تحفظ محسوس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ بتا سکتے ہیں جب آپ حدود کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔ انہیں یہ محسوس کرنے کی ضرورت ہے کہ جہاں ضرورت ہوگی تو آپ انہیں سڑک کے پار دوڑتے ہوئے یا بازار میں دوڑتے ہوئے روک کر قابو کرلیں گے۔ خطرناک رویے آپ کی جانب سے سخت اقدام کا تقاضا کرتے ہیں: 'میں آپ کو لینے آرہا ہوں اور ہم گھر جا رہے ہیں۔' جب بچے جانتے ہیں کہ آپ کا مطلب یہی ہے تو وہ جواب دیتے ہیں۔ یہ مددگار ہوتا ہے جب آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے بچے کو یہ معلوم کرنے کے لئے حدود کو آزمانے کی ضرورت ہے کہ آیا وہ پختہ ہیں یا نہیں اور یہ آپ کا کام ہے کہ آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ اس طرح ہی رہیں گی چاہے آپ کا بچہ احتجاج ہی کیوں نہ کرے۔

وقت نکالیں

  • حدود مقرر کرنا اور انہیں برقرار رکھنا بعض اوقات مشکل ہو سکتا ہے ۔ کبھی جب ہم تھکے ہوئے ہوتے ہیں یا ہم گھر سے باہر کہیں ہوتے ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ ہمیں کسی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے تو ہمیں خواہشات کو تسلیم کر کے ہتھیار ڈالنا آسان لگتا ہے۔ لیکن آخر میں یہ آپ کی پختگی اور مستقل مزاجی کی صلاحیت ہی ہے جس کی وجہ سے آپ کوئی نتیجہ حاصل کر پائیں گے۔ جتنا زیادہ آپ مستقل مزاج رہیں گے آپ کا بچہ اتنی ہی جلدی آپ کے خاندان کی حدود سے مطابقت حاصل کر لے گا۔ جتنی بار آپ سمجھوتہ کرتے ہیں اور اپنے بچے کو اس کی مرضی کرنے کی اجازت دیتے ہیں کیونکہ یہ کرنا آپ کو آسان لگ رہا ہوتا ہے تو گویا آپ اپنے بچے کو یہ اشارہ دیتے ہیں کہ تمام حدود پر بات چیت ہو سکتی ہے۔ جب آپ کا چھوٹا بچہ یہ محسوس کرتا ہے تو آپ ہمیشہ خود کو بات چیت کرنے کی صورتحال میں ہی پائیں گے اور بدقسمتی سے ایک چھوٹے بچے کی بات چیت کی مہارتیں عام طور پر رونے اور چیزیں اٹھا کر پھینکنے پر مرکوز ہوتی ہیں!