کہانیاں پڑھنا اور گانے گانا

کہانیوں اور نغموں سے بھری دنیا تخلیق کریں۔

  • آپ اپنے بچے کی زندگی میں کتابیں لا سکتے ہیں اس سے پہلے کہ جب آپ سوچتے ہیں کہ بچہ تصویریں یا الفاظ سمجھ سکتا ہے۔ پیدائش کے وقت سے ہی اس کے کمرے میں کتابوں کے لئے ایک شیلف بنائیں اور ایک کرسی جو آرام دہ ہو جہاں اس کے لئے آپ پڑھ سکیں۔
  • ایسی کہانیوں کی کتابیں ڈھونڈیں جو حقیقی طور پر آپ کے بچے کی زندگی میں رونما ہوتی ہوں۔ خاندان اور روزمرہ زندگی سے متعلق کہانیاں۔
  • ایسی کہانیاں ڈھونڈیں جن میں بڑی، سادہ تصاویر ہوں یا واضح تصاویر متضاد پس منظر پر ہوں۔
  • ایسی کتابیں ڈھونڈیں جن میں مختصر، بار بار دہرائے جانے والے الفاظ یا فقرے یا سادہ جملے ہوں جو اس کی توجہ کھینچ سکیں۔
  • ایسی کتابیں ڈھونڈیں جو الفاظ کے بغیر ہوں یا صفحات پر ایک بڑی تصویر اور ایک لفظ ہو۔

اپنے بچوں کو کہانیوں اور نغموں سے منسلک کریں

  • اپنے بچے کو روزانہ پڑھ کر سنائیں۔ تحقیق سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ جو والدین اپنے بچے کو باآوازِ بلند پڑھ کر سناتے ہیں خواہ وہ دس سے بیس منٹ کا مختصر وقت ہی کیوں نہ ہو، ایسے بچوں میں بہتر قارئین بننے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
  • نظمیں اور نغمے جو آپ کو زبانی یاد ہوں سنائیں۔ اگر آپ کو کوئی بھی یاد نہیں تو کوئی مشہور سی ڈی خرید کر سن لیں۔ شروع میں آپ ساتھ گا سکتے ہیں لیکن جلد ہی آپ کو اس کی ضرورت نہیں رہے گی۔ سی ڈی آپ کی آواز کا بدل نہیں ہو سکتی۔

اپنے بچے کے ساتھ پڑھنے اور گانے کے لئے وقت نکالیں

  • پڑھنے اور گانا گانے کو اپنے بچے کے سونے کے معمول کا حصہ بنائیں یا صرف خاموشی سے کچھ دیر اس کے ساتھ بیٹھیں۔

اس عمر کے بچوں کے لئے گانے اور ایک نظم کی مثال

حمد

پیار بھرا ہر ایک اشارہ،
پیارا اس کا ہر نظارہ
جس نے زمیں پر پیار اتارا
وہ خود ہوگا کتنا پیارا
پیار کا اُس کے نہیں شُمار
اللہ ہے بَس پیارہی پیار
پُھول بنائے پیارے پیارے ، تتلی، جگنو اور فوّارے
جگ مگ کرتے چاند ستارے، اور کہا یہ سب ہیں تمھارے
پیار کا اُس کے نہیں شمار
اللہ ہے بس پیار ہی پیار

نظم

امّی نے جوکھچڑی دی تھی ہم نے ساری کھالی
آؤ بجائیں تالی، آؤ بجائیں تالی
ابو کی جو ٹائی گم تھی ہم نے ڈھونڈ نکالی
آؤ بجائیں تالی، آؤ بجائیں تالی
بھیّا لے کر آئے بلی سر سے دُم تک کالی
آؤ بجائیں تالی، آؤ بجائیں تالی