بیت الخلاء جانے کے حوالے سے اکثر پوچھے جانے والے سوالات

میرا بچہ اتنا زیادہ مصروف ہے کہ بیت الخلاء نہیں جاتا

میرا چھوٹا بچہ بیت الخلاء استعمال کرنے کے قابل ہے جب اسے ایسا کرنا یاد آتا ہے لیکن جب وہ کچھ کرنے میں مصروف ہوتا ہے تو وہ جو کچھ کر رہا ہوتا ہے اس سے رکنا نہیں چاہتا اور یقینی طور پر اسے جانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے نتیجے میں اکثر حادثہ پیش آتا ہے۔ میں اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کیا کر سکتی ہوں؟

غور کریں کہ بیت الخلاء کے استعمال سے متعلق کتنی زبردست پیچیدہ مہارتیں شامل ہیں۔ سب سے پہلے، اسے اپنے آنتوں اور مثانے کے دباؤ کے احساسات کے حوالے سے جاننا ہے۔ پھر اسے اخراج کی خواہش کا جواب دیتے ہوئے غسل خانے کی جانب بھاگنا ہے۔ مزید یہ کہ اسے اپنے کام کرنے کی خواہشات اور تحریکوں کو جو اسے حرکت اور کام کی طرف دھکیل رہی ہیں انہیں بھی روکنا پڑتا ہے۔ کیا آپ کے پاس ایک سے زائد غسل خانے ہیں اور کیا ہر غسل خانے میں بچے کی بیت الخلاء کی کرسی ہے؟ کیا آپ نے اس کے بیت الخلاء جانے کے دوروں کے حوالے سے وقت کا مستقل معمول بنا لیا ہے، جب وہ غسل خانے جاتا ہے، جیسے کھانے کے بعد، جاگنے کے بعد، یا ہلکے ناشتے کے بعد؟ کامیابی کی کنجی یہ ہے کہ بیت الخلاء جانے کے اوقات کا معمول قائم کریں یہاں تک کہ وہ تقریباُ دن کا ایک خودکار حصہ بن جائے۔