۹ سے ۱۲ ماہ کے چھوٹے بچوں میں رابطے کے حوالے سے اکثر پوچھے جانے والے سوالات

کیا ریکارڈ شدہ زبان میرے بچے کو کوئی دوسری زبان سیکھنے میں مدد کرے گی؟

میں نے سنا ہے کہ بچے بہت آسانی سے ایک سے زیادہ زبانیں سیکھ جاتے ہیں۔ کیا اس کے لئےمیں ریکارڈنگ کا استعمال کر سکتی ہوں؟

ایک چھوٹے بچے کے لئے دوسری زبان سیکھنا آسان ہوتا ہے لیکن اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کوئی اس زبان کو پولنے والا حقیقی انسان بچے سے اس زبان میں باتیں کرے بجائے کسی الیکٹرانک آلے کے استعمال کے۔ تحقیق ہمیں بتاتی ہے کہ تین سال سے کم عمر بچے کئی زبانیں بہترین طریقے سے سیکھ سکتے ہیں جب ان کی زندگی میں موجود ہر بالغ کسی ایک زبان کا انتخاب کرے جس کو بولنے میں وہ سہولت رکھتے ہوں اور بچے کے ساتھ اس زبان کو واضح، وسیع اور بھرپور طریقے سے استعمال کرنے کی کوشش کریں۔