انتخابات کرنے کے حوالے سے اکثر پوچھے جانے والے سوالات

میرا بچہ ہمیشہ غلط انتخابات کرتا دکھائی دیتا ہے

میں اپنے بچے کو چیزوں کے بارے میں انتخابات کرنے کی اجازت دینے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن وہ کبھی بھی وہ انتخابات کرتا دکھائی نہیں دیتا جو میں چاہتی ہوں کہ وہ کرے اور آخرکار میں اسے یہی کہتی ہوں کہ وہ یہ نہیں کر سکتا لیکن کیا وہ کچھ اور کرنا چاہے گا۔ کبھی کبھار وہ اس سے خوش ہوتا ہے لیکن دوسرے وقت اس کا اختتام آنسوؤں پر ہوتا ہے اور کاش کہ میں نے اسے انتخاب کے لئے نہ ہی کہا ہوتا۔ مثال کے طور پر، کبھی بازار میں، میں اسے کہتی ہوں کہ وہ انتخاب کر سکتا ہے کہ ہم دوپہر کے کھانے کے لئے کون سا پھل گھر لے جائیں اور وہ شاید ایسی چیز کا انتخاب کر سکتا ہے جو مجھے معلوم ہے کہ اسے پسند نہیں ہے اس لئے میں اسے خریدنا نہیں چاہتی کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ یہ ضائع ہو جائے گی۔ میں کسی اور چیز کا مشورہ دیتی ہوں اور آخر میں وہ بہرحال یہ بھی نہیں کھائے گا کیونکہ وہ کہتا ہے کہ میں نے تو کچھ اور انتخاب کیا تھا۔ میں کیسے مناسب انتخابات کرنے میں اسے سہولت فراہم کر سکتی ہوں؟

یہاں غور کرنے کے لئے دو دلچسپ نکات ہیں۔ پہلا، آپ کو اپنے چھوٹے بچے کو انتخاب کرنے کے لئے اختیارات دینے چاہیئے تاکہ وہ صرف چند چیزوں میں سے انتخاب کر رہا ہو اور وہ جو کچھ بھی منتخب کرے آپ کو معلوم ہو کہ آپ اس کے لئے خوش ہوں گی۔ اگر آپ اسے انتخاب کے لئے وسیع دائرہ کار دیتی ہیں تو وہ مغلوب ہو جاتا ہے اور وہ کوئی بھی بے ارادہ انتخاب اس بنیاد پر کرتا ہے کہ کسی چیز پر اس کی نظر پڑ گئی۔ دوسرا، اگر آپ اسے کچھ بھی منتخب کرنے دیں گی تو پھر آپ کو اسے اس کے نتائج کا تجربہ کرنے دینا ہو گا جو اس نے انتخاب کیا ہے۔ آپ کہہ سکتی ہیں 'مجھے نہیں لگتا کہ آپ کو یہ پھل پسند ہے، پیارے، لیکن اگر وہ پھر بھی اصرار کرتا ہے تو پھر اسے یہ آزمانے دیں اور خود سے جاننے دیں۔ چھوٹے بچوں کے لئے تجربہ ہی سب کچھ ہے اگلی مرتبہ وہ یاد رکھے گا کہ اسے یہ پھل پسند نہیں آیا تھا اور وہ دوبارہ اس کا انتخاب نہیں کرے گا۔ یہ اس کے لئے آپ کے الفاظ سے زیادہ ایک مضبوط سبق ہوگا۔