بیت الخلاء کے استعمال میں خود مختاری کی بنیادیں رکھنا

ایک ایسا ماحول تیار کریں جو آپ کے بچے کو اپنے جسمانی افعال کے لحاظ سے آگاہ ہونے میں مدد دے

  • اپنے بچے کو پیدائش سے ہی کپڑے کے لنگوٹ میں رکھیں۔ جب آپ کا بچہ کپڑے کے لنگوٹ پہنتا ہے تو اسے یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ وہ کب گیلا ہوا اس سے کہیں زیادہ تیزی سے اگر اس نے ڈسپوزایبل پیمپر پہننا ہوا ہو جو خاص طور سے آپ کے بچے کو طویل عرصے تک خشک محسوس کرنے کے لئے ہی تیار کئے جاتے ہیں، یہاں تک کہ جب وہ انہیں گیلا کر چکا ہو۔
  • جب آپ کا بچہ کپڑے کے لنگوٹ پہنتا ہے تو وہ اخراج کی خواہش کے احساس کے ساتھ ساتھ گیلے ہونے کے احساس سے روشناس ہوتا ہے۔ یہ جلد ہی دونوں کیفیات کو بچے کے ذہن سے منسلک ہونے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے مثانے کی طرف اس کا حیاتیاتی ردِعمل اسے اپنے مثانے پر بہت جلد قابو حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اپنے بچے کو اس کے جسمانی افعال سے منسلک کریں

  • جیسے ہی آپ کو معلوم ہو اس کے گیلے لنگوٹ کو تبدیل کریں اور جب آپ یہ کر رہی ہوں تو اس بارے میں بات کریں جو آپ کر رہی ہیں۔ اس طرح بتدریج آپ کا بچہ جاننا شروع ہو جائے گا کہ لنگوٹ کا یہ گیلا ہونا اس کے جسم سے آیا ہے۔

وقت دیں

  • تھوڑے ہی عرصے میں آپ کے بچے کو یہ احساس ہونا شروع ہو جائے گا کہ وہ گیلا ہو گیا ہے۔