خودساختہ نظم وضبط

میری مدد کریں کہ میں خود ذمہ دار بن سکوں

اپنے بچے کی مدد کرنا کہ وہ خود پر قابو پانا سیکھ سکے والدین ہونے کے سب سے مشکل حصوں میں سے ایک ہے۔ ہم سب اپنی معمول کی زندگی گزارنے کے قابل ہونا چاہتے ہیں یہ جانتے ہوئے کہ ہم اپنے بچے پر مختلف سماجی حالات میں برتاؤ کرنے اور ان سے نمٹنے کے لئے بھروسہ کر سکتے ہیں۔ آپ ان تین آسان اور سادہ مراحل پر عمل کر کے اپنے بچے کے لئے خود ساختہ نظم و ضبط کی نشوونما کے لئے حالات بنا سکتے ہیں:

ایسا ماحول تیار کریں جو خود ساختہ نظم و ضبط کو فروغ دے

اپنے بچے کو حقیقی زندگی کے کاموں اور انتخاب کی پیشکش کے ذریعے اسے اس کے اطراف جاری زندگی سے منسلک کریں۔

اپنے بچے کو گھر میں ہونے والے کاموں میں شامل کرنے کے لئے وقت نکالیں، اس دوران وہ اپنی رفتار سے کام کرے اور اس کے کام اور کھیل کے انتخاب کا احترام کریں۔

عملی سرگرمیاں

ہو سکتا ہے کہ آپ برتن دھونے یا صاف کرنے میں اتنی خوشی محسوس نہ کریں لیکن چھوٹے بچے ان کاموں کو کرنا پسند کرتے ہیں۔ گھر کی زندگی میں شامل ہونا انہیں خود کو خاندان کا حصہ سمجھنا شروع کرنے میں مدد دیتا ہے اور وہ اس بات سے واقف ہونے لگتے ہیں کہ وہ اپنے افعال کے ذمہ دار ہیں۔

اپنے بچے کو گھر میں ہونے والی عملی سرگرمیوں میں شامل کرنے کا طریقہ جاننے کے لئے ان لنکس کو کھولیں۔

انتخابات کرنا

جب چھوٹے بچوں کو اپنے لئے کچھ انتخاب کرنے کی اجازت دی جاتی ہے تو وہ اپنے لئے سوچنے کے قابل ہونے لگتے ہیں اور یہ انہیں اپنے افعال کے بارے میں خود انتخاب کرنے کی طرف لے جاتا ہے۔ اپنے افعال کے بارے میں انتخاب کرنا خود ساختہ نظم و ضبط کو فروغ دینے کے راستے پر پہلا قدم ہے۔

اپنے بچے کو اپنے لئے خود اننتخابات کرنے میں مدد کرنے کا طریقہ جاننے کے لئے ان لنکس کو کھولیں۔

غلطیاں کرنا

ہم ان کاموں کی بہ نسبت جو ہم اچھی طرح سے کر لیتے ہیں اپنی غلطیوں سے بہت زیادہ سیکھتے ہیں۔ خاص طور پر یہ بات ان بچوں کے حوالے سے تو بالکل درست ہے جو اپنے آپ پر قابو پانا سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

ان لنکس کو کھولیں یہ جاننے کے لئے کہ جب آپ کا بچہ غلطیاں کرتا ہے تو کس طرح سے ردِعمل کرنا ہے تاکہ وہ آسانی سے اپنی غلطیوں سے سیکھ سکے اور اس طرح خود پر قابو پانا سیکھے۔

حدود مقرر کرنا

بچوں کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ انہیں کیا کرنے کی اجازت ہے اور کیا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ مستقل قائم کردہ حدود انہیں تحفظ کا احساس فراہم کرنے اور قابل قبول رویے کا نمونہ دینے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

ان لنکس کو کھولیں یہ جاننے کے لئے کہ کس طرح متوقع اور مستقل قائم کردہ حدود کا تعین کرنا ہے جو آپ کے بچے کو خود ساختہ نظم و ضبط کی نشوونما کرنے میں مدد کریں گی۔

رویے کی آگاہی

بہت چھوٹے بچے اس بات سے آگاہ نہیں ہوتے کہ وہ کیسا برتاؤ کر رہے ہیں۔ وہ یہ سوچنے کے قابل نہیں ہوتے کہ انہیں کچھ کرنا چاہیئے یا نہیں۔ جیسے ہی آپ کے بچے کو سمجھ آنا شروع ہوتی ہے آپ اس کی مدد کر سکتے ہیں کہ وہ اس بات سے آگاہ ہو جائے کہ اس کے افعال دوسروں پر کیسے اثرانداز ہوتے ہیں اور اس سے اُسے اپنے رویے پر غور کرنے میں مدد ملے گی۔

ان لنکس کو کھولیں یہ جاننے کے لئے کہ آپ اپنے بچے کو اس کے اپنے رویے سے آگاہ ہونے میں کیسے مدد کریں گے۔