بات چیت کرنا

ماحول کو سننے اور جواب دینے کے لئے تیار کریں

  • آپ کا بچہ زیادہ سے زیادہ لوگوں سے اپنی زندگی میں ملتا جلتا رہے گا۔ یاد رکھیں آپ کے بچے کی دنیا میں یہ تمام نئے بالغ زبان کے حوالے سے اتنا ہی ماحول بنا رہے ہیں جتنا کہ آپ۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو کوئی بھی اس کی زندگی میں شامل ہو وہ اس بات سے آگاہ ہو کہ ہر وقت تفصیلی اظہاری زبان استعمال کرنا کتنا ضروری ہے۔
  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ جس کے ساتھ بھی وقت گزارے وہ اس کے الفاظ بولنے کی کوششوں کا جواب دینے کی اور اس وقت اس سے رابطہ کرنے کی قدروقیمت کو سمجھتا ہو۔ وہ سخت کوشش کر رہا ہے اور جب اس چیز کو تسلیم کیا جائے تو اس کی کوشش کرتے رہنے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ لیکن اگر کوئی اس کو نہ دیکھے تو وہ محسوس کرتا ہے کہ اس کی کوششیں بیکار ہیں اور وہ شاید کوشش کرنا بند کر دے۔

اپنے بچے کے زبان کے دھماکے سے منسلک ہوں

  • گھر کے تمام کمروں سے متعلق اشیاء کو نام دیں: باورچی خانے سے متعلق الفاظ، غسل خانے/ حمام سے متعلق الفاظ، خواب گاہ سے متعلق الفاظ وغیرہ۔ درست اصطلاح کا استعمال کریں، نہ صرف عام الفاظ بلکہ مخصوص الفاظ بھی، جیسے 'ہاون دستہ' اور 'پردہ'۔
  • اگر آپ کا بچہ الفاظ بولے جیسے 'پسگیٹی' درست لفظ کے ذریعے اسے جواب دیں بغیر اسے یہ احساس دلائے کہ آپ مسلسل اس کی اصلاح کر ریے ہیں: 'ہاں، ہم آج رات کے کھانے میں اسپیگیٹی کھا رہے ہیں۔' اس کے غلط تلفظ کو نہ دہرائیں نہ ہی اسے گھریلو مزاق بنائیں۔ درست لفظ کے ساتھ جملہ دہرانے سے اور رابطہ جاری رکھنے سے آپ اسے درست لفظ اور اس کے صحیح استعمال کو جذب کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
  • جب آپ کے بچے کے ذخیرۂ الفاظ میں تقریباً پچاس الفاظ ہوں تو وہ دو سے تین الفاظ ملا کے جملے بنانے لگتا ہے۔ عموماً درست ترتیب کے ساتھ (الفاظ کی ترتیب) جیسے کہ 'اور شربت' اسے مکمل جملے میں جواب دیں جیسا کہ 'جی ہاں، آپ اور شربت لے سکتے ہیں۔'
  • جب آپ کا بچہ قواعد کا صحیح استعمال نہیں کرتا تو اس کی تصحیح نہ کریں، جیسا کہ 'میں بستر پر گئے تھے' یا 'میں اٹھ گئے تھے'۔ جب وہ اپنی ناکافی معلومات سے کوئی نتیجہ اخذ کرتا ہے یا قواعد کے اصولوں کو اپنے طریقے سے استعمال کرتا ہے تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ یہ سمجھتا ہے کہ زبان کیسے کام کرتی ہے لیکن ابھی تک اس کی تمام پیچیدگیاں نہیں سمجھ پایا ہے۔ گفتگو جاری رکھنا زیادہ اہم ہے یہ کہنے سے کہ 'گئے تھے غلط ہے، میں گیا تھا کہتے ہیں۔'
  • ناکافی معلومات سے نتیجہ اخذ کرنے کی ایک اور مثال اس کی درجہ بندی کرنے کی صلاحیت ہے۔ تمام مرد 'بابا' ہیں اور تمام چار ٹانگوں والے جانور'کتے'۔ وہ حقیقی طور پر اپنے ذہن میں ان عنوانوں کے تحت گروہ بنا رہا ہوتا ہے۔ اس مرحلے میں آپ اس کی مدد ایسے ٹھوس کاموں کو مہیا کر کے کر سکتے ہیں جو اشیاء کو زمروں کے لحاظ سے الگ کریں۔ چمچوں کو کانٹوں سے الگ کر کے، بڑی کتابوں کو چھوٹی کتابوں سے، قمیضوں کو پاجاموں سے۔

سننے اور جواب دینے کے لئے وقت نکالیں

  • توجہ سے سننا جاری رکھیئے اور اس کی ابھرتی ہوئی سمجھ کو سہارا دینے کے لئے زیادہ سے زیادہ الفاظ مہیا کرتے رہیئے۔ آپ کے بچے کی بات کرنے اور رابطہ کرنے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جب آپ اس سے بات چیت کرنے اور اسے سننے کے لئے وقت نکالتے ہیں۔