گھٹنوں کے بل چلنے اور چلنے کے حوالے سے اکثر پوچھے جانے والے سوالات

نا چلنے والے بچوں کے حوالے سے خدشات

میرا بیٹا ایک سال کا ہے اور وہ چلنے کی کوشش بھی نہیں کر رہا ہے۔ میرے دوست کا بیٹا اچھے طریقے سے چل رہا ہے۔ کیا میرے بچے کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے؟

اگرچہ بہت سے بچے ایک سال کی عمر تک چلنے لگتے ہیں، کچھ جلد ہی جیسے ۶ ماہ سے شروع کر دیتے ہیں اور کچھ ۱۶ ماہ تک تاخیر کرتے ہیں۔ اس کی فطری نشوونما میں ان آلات کے ذریعے جلدی کرنے کی کوشش نہ کریں جو یہ دعوٰی کرتے ہیں کہ یہ چلنے کے عمل کو تیز کر دیں گے۔ چلنا بچہ اپنی کوششوں کے ذریعے حاصل کرتا ہے اور گھٹنوں کے بل چلنے کے اہم مرحلے کو چھوڑ کر اس عمل کی رفتار تیز نہیں کی جا سکتی۔ حرکی نشوونما دنیا بھر میں انتہائی متوقع ہے اور تمام بچے بالکل ایک ہی ترتیب میں یکساں مجموعی عضلاتی مہارتیں حاصل کرتے ہیں۔ اکثر وہ بچے جو بیٹھ کر خوش ہوتے ہیں اور مشاہدہ کرتے ہیں وہ اپنی زبان میں آگے رہتے ہیں۔ کچھ بچے زیادہ فعال ہوتے ہیں اور کچھ خوفزدہ ہوتے ہیں۔ کچھ والدین حیران ہوتے ہیں کہ جب ان کے بچوں نے پہلے قدم اٹھا لئے ہیں تو انہوں نے چلنا شروع کیوں نہیں کیا۔ چلنا ایک مشکل کام ہے اور گھسٹنا اور گھٹنوں کے بل چلنا آسان ہے۔

کیا میرا گھر میرے بچے کے لئے محفوظ ہے؟

کیا میرے بچے کو گھر میں مکمل آزادی دینا خطرناک نہیں ہے؟

اگر شروع ہی سے حرکت کی آزادی دی جائے گی تو آپ کے بچے کو اپنے جسم اور جس جگہ میں وہ حرکت کرتا ہے اس حوالے سے اس کا شعوری احساس پروان چڑھے گا۔ حرکت کرنے کے مسلسل تجربے سے وہ اپنی صلاحیتوں اور حدود کو سمجھنا شروع کر دے گا۔ اگر کچھ ایسی جگہیں ہیں جو اس کے لئے خاص خطرے کا باؑعث ہیں جیسے کہ سیڑھیاں، تو اسے اس میں مہارت حاصل کرنے میں مدد دیں اس طرح کہ اسے خود پینترے بدل بدل کر اترنے اور چڑھنے کے مواقع دیں۔ اور خود کو ایسی جگہ رکھیں جہاں سے اگر ضرورت پڑے تو اسے پکڑ سکیں۔ اسے آپ ہر وقت اسے خود اٹھا کر سیڑھیاں چڑھانے یا اتارنے کی طرف مائل نہ ہوں کیونکہ یہ پھر اس کی اس صلاحیت کے حصول میں جس کے حاصل کرنے کی اسے ضرورت ہے تاخیر کا باعث بنے گا۔ جتنا کم عمری میں بچہ یہ مشق کرے گا، اتنا اس کا شعور مضبوط ہوگا۔