کم اونچا پلنگ

یہ مواد مسدود ہے کیونکہ ویڈیو کوکیز کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔
صرف ویڈیو کوکیز قبول کریں

یہ بھی دیکھئے:

خود مختاری: سونے کے لئے ایک جگہ

حرکت: آزادانہ حرکت میں رکاوٹیں

ایک ایسا ماحول تیار کریں جہاں آپ کے بچے کے لئے اٹھتے ہی آزادی سے حرکت کرنا ممکن ہو۔

  • ایک فرشی پلنگ جس کے ساتھ ایک گدّا یا پھر ایک روئی دار گدّا فراہم کیا گیا ہو بچے کو ایک ایسی جگہ مہیا کرتا ہے جہاں سے وہ کاٹ میں لگی سلاخوں کی رکاوٹ کے بغیر دنیا کو دیکھ سکتا ہے۔ جب آپ کا بچہ اپنی زندگی کے ابتدائی تین سال فرشی پلنگ پر سوتا ہے تو وہ آزادانہ طور پر حرکت کر سکتا ہے اور جیسے اس کا فطری تال میل اسے کہے وہ خود سے سو سکتا اور اٹھ سکتا ہے۔
  • اپنے بچے کے کچھ کھلونے اور کتابیں نچلے شیلف میں اس کے کمرے میں رکھیں تاکہ وہ خود ان تک پہنچ سکے۔
  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ کمرہ محفوظ ہو بجلی کے ساکٹ کو ڈھک کر، بجلی کے لیمپ، پردوں کی ڈوریوں کو محفوظ کر کے اور مستحکم شیلف اور فرنیچر فراہم کر کے جن کو گرایا نہ جا سکتا ہو۔

اپنے بچے کے لئے اس پلنگ کو اس جگہ کے طور پر منسلک کریں جہاں وہ سوتا ہے

  • جب بھی آپ کا بچہ نیند میں ہو یا اس کے سونے کا وقت ہو تو اسے کم اونچے پلنگ پر لٹائیں تاکہ وہ اِس سے اپنی سونے کی جگہ کے حوالے سے تعلق بنانا شروع کر دے ۔ کوشش کریں کہ اسے سلانے کے لئے جھولے، دھکیلنے والی کرسی یا اپنی گود میں ہلا کر نہ سلائیں کیونکہ اس طرح وہ اس ہلانے کو نیند لانے کا ذریعہ سمجھتا ہے اور اس پر انحصار کرنے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
  • اسے نیند پوری ہونے کے بعد اپنے پلنگ سے رینگ کر اترنے اور اس کے کمرے میں موجود کھلونوں اور کتابوں کے مجموعے سے کھیلنے کی اجازت دیں۔ اس طرح اسے یہ احساس ہوتا ہے کہ اسے کب سونا ہے اس کا اختیار خود اس کے پاس ہے اور اس کے اندر یہ عادت پیدا ہوتی ہے کہ جب تھک جائیں تو خود جا کر سونا ہے اور اٹھ کر خود اپنے آپ کو مصروف کرنا ہے۔ اگر اسے کاٹ میں قید کر دیا جائے جہاں اس کے کھیلنے کے لئے کچھ نہ ہو تو اس کے پاس یہی چیز رہ جاتی ہے کہ وہ روئے کہ کوئی آئے اور اسے آزاد کرے۔

نیند کی عادت کو بننے کے لئے وقت دیں

  • ایسا نہ سمجھیں کہ کیونکہ آپ نے طے کر لیا ہے کہ یہ سونے کا وقت ہے تو آپ کا بچہ سیدھا اپنے کم اونچے پلنگ پر جا کر سو جائے گا۔ سونے سے پہلے ایسا ہو سکتا ہے کہ وہ شروعات میں روئے یا پھر یہ کہ کسی وقت گھٹنوں کے بل چلتے ہوئے پلنگ سے نیچے اتر آئے۔ تاہم اگر ہم اپنے طریقے پر مستقل مزاجی سے قائم رہیں کہ یہ کم اونچا پلنگ ہی اس کے سونے کی جگہ ہے، اور اگر وہ سونے کے لئے تیار نہیں ہے تو وہ کھلونوں سے کھیل سکتا ہے، آپ دیکھیں گے کہ وہ تھک کر خود ہی سونا شروع کر دے گا اور بھرپور نیند لینے کے بعد اٹھ کر خوش باش کھیلنے لگے گا۔