اپنے بچے کو غلطیاں کرنے کی اجازت دینا

غلطیاں خود کو درست کرنے کا طریقہ سیکھنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں

یہ مواد مسدود ہے کیونکہ ویڈیو کوکیز کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔
صرف ویڈیو کوکیز قبول کریں

ہم ان غلطیوں سے بہت زیادہ سیکھتے ہیں جو ہم کرتے ہیں بہ نسبت ان چیزوں سے جو ہم اچھی طرح سے کرتے ہیں۔ یہ خصوصی طور پر ان بچوں کے لئے درست ہے جو خود پر قابو پانے کے عمل میں ہیں۔

ایسا ماحول تیار کریں جہاں غلطیوں کے لئے دوستانہ رویہ اختیار کیا جائے

  • غلطیاں سیکھنے کے عمل کا ایک فطری حصہ ہیں، خاص طور پر جب انہیں صبر و برداشت کے ساتھ اور غصہ کئے بغیر سنبھالا جائے۔ کچھ نیا کرنا سیکھتے وقت چھوٹے بچوں کو بہت زیادہ مشق کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس میں وقت لگتا ہے کہ چھوٹے بچے چیزوں کو اپنے کپڑوں پر گرائے بغیر کھا سکیں یا کون سا جوتا کس پاؤں میں پہننا ہے سمجھ سکیں۔
  • جب بچوں کو غلطیاں کرنے کی اجازت دی جاتی ہے تو وہ محسوس کرتے ہیں کہ انہیں غیر مشروط طور پر قبول کیا جاتا ہے اور ان سے پیار کیا جاتا ہے کیونکہ محبت اس سے منسلک نہیں کہ وہ کیا کر سکتے ہیں یا کیسے برتاؤ کرتے ہیں۔ وہ کیا کر سکتے ہیں یا وہ کس طرح برتاؤ کرتے ہیں وہ چیزیں ہیں جن پر ابتداء میں انہیں قابو نہیں ہوتا اور جب محبت کسی ایسی چیز پر انحصار کرتی ہے جس پر وہ قابو نہیں کر سکتے تو وہ غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

اپنے بچے کو غلطیوں کے حوالے سے مثبت رویہ دکھائیں

  • قبول کریں کہ وہ ابھی سیکھ رہا ہے ہو سکتا ہے کہ یہ الجھن کا باعث ہو جب آپ کا بچہ جو برتن دھونے کی مشین خالی کرنے میں مدد کر رہا ہے کوئی پلیٹ گرا کر توڑ دے لیکن اگر ہم اس پر ناراض ہوں گے تو وہ دوبارہ یہ کوشش کرنا نہیں چاہے گا ۔ اگر اس کے بجائے ہم مثبت رویہ اپنائیں اور کہیں ' کوئی بات نہیں چلو کوڑا اٹھانے والا لائیں اور اسے صاف کریں' تو وہ محسوس کرتا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ وہ یہ کرنا نہیں چاہتا تھا اور یہ کہ وہ ابھی سیکھ رہا ہے اور اس کی مزید حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ مزید بہتر کرنے کی کوشش کی طرف مائل ہوگا۔ جتنا وہ مشق کرے گا اتنا ہی وہ اپنے جسم پر قابو حاصل کرے گا۔
  • مداخلت کی کوشش نہ کریں یہ بھی مشکل ہو سکتا ہے کہ کھڑے رہ کر اپنے بچے کو کچھ کرنے کی کوشش کرتا ہوا دیکھیں جو آپ جانتے ہیں کہ آپ آسانی سے کر سکتے ہیں لیکن وہ چیزوں کے حوالے سے جب بہتر ہو سکتا ہے جب وہ خود اپنی کوشش کرے۔ جب ہم بیچ میں کود کر معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیتے ہیں تو ہم اسے یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ وہ یہ کرنے کے قابل نہیں اور اگر ہم اکثر ایسا کریں تو وہ کوشش کرنا چھوڑ دیتا ہے۔

وقت لے رہا ہے

  • اسےکسی چیز میں مہارت حاصل کرنے اور بغیر غلطی کے اسے کرنے میں وقت لگے گا لیکن جب اسے کسی چیز پر مشق کرتے رہنے کی ترغیب دی جاتی ہے کیونکہ آپ اس کی غلطیوں پر تنقید یا اصلاح نہیں کرتے تو وہ اپنے لئے چیزوں کو آزمانے کے حوالے سے مثبت رویہ اپناتا ہے۔