چلنے کے حوالے سے اکثر پوچھے جانے والے سوالات

چلنے کے لئے وقت نہیں

کاش میرے پاس وقت ہوتا کہ میں اپنے بچے کو ہر جگہ چلنے کا موقع دیتی لیکن سچ تو یہ ہے کہ میری مصروف زندگی اور مصروف خاندان کے ساتھ یہ کوئی حقیقت پسندانہ خیال نہیں ہے۔ ہم ہمیشہ کہیں نہ کہیں جانے کی جلدی میں ہوتے ہیں اور ہمارے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ اپنے سب سے چھوٹے بچے کی اس رفتار سے حرکت کریں جس سے وہ چلنا چاہتا ہے اگر ہم اسے ہر جگہ چلنے کی اجازت دیں۔ اس بارے میں آپ کیا تجویز کرتے ہیں؟

بلاشبہ آج کل لوگوں کی زندگی مصروف ہے اور جیسے جیسے ہمارا خاندان بڑھتا ہے ہم مزید مصروف ہوتے چلے جاتے ہیں۔ جیسا کہ آپ نے کہا یہ حقیقی طور پر ممکن نہیں کہ تمام فاصلوں کو پیدل طے کیا جائے۔ بعض اوقات ہمیں لمبے فاصلے کو کم وقت میں طے کرنا ہوتا ہے۔ آپ کو سوچ سمجھ کر ایسا وقت نکالنے کی کوشش کرنی ہوگی جب آپ اپنے بچے کو چلنے دیں۔ یہ چلنے کا وقت ایسا نہیں ہو سکتا جب آپ کو جلدی میں یہاں سے وہاں جانا ہو۔ یہ وہ وقت ہونا چاہیئے جب آپ اپنے بچے کو اس کی رفتار سے چلنے کا موقع دے سکتے ہوں۔ چھوٹے بچوں کا چلنا ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لئے نہیں ہے۔ یہ چیزوں کو اپنی رفتار سے کرنے سے متعلق ہے اور ایسی چیزوں کو کھوجنے سے جو راستے میں اس کی توجہ کھینچ لیتی ہیں۔ اپنے بچے کے ساتھ چلنے کے لئے وقت نکالیں اور اسے اپنی رفتار طے کرنے، وہ کب رکنا چاہتا ہے، وہ کیا دیکھنا چاہتا ہے اور کتنی دور جانا چاہتا ہے کرنے کا موقع دیں۔