کپڑوں کا انتخاب کرنا

ایسا ماحول تیار کریں جہاں آپ کے بچے کا خود سے کپڑے پہننے کی شروعات کرنا ممکن ہو

  • کپڑوں کو ایسی دراز یا الماریوں میں رکھیں جن کی سطح ایسی ہو کہ بچہ ان تک پہنچ سکے اور خود ان کو اپنے لئے باہر نکال سکے۔ یہ اہم ہے کہ آپ چند مناسب کپڑے ہی رکھیں کیونکہ بچے مغلوب ہو جاتے ہیں اور انتخاب نہیں کر سکتے اگر ان کو بہت زیادہ چیزیں انتخاب کے لئے دی جائیں۔ اگر آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ صرف وہ کپڑے رکھیں جو آپ بخوشی اسے پہنانا چاہتی ہیں تو پھر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کیا چنے گا۔ آپ کو بھی پرواہ نہیں ہوگی اور وہ بھی خوش ہوگا کہ اس معاملے میں اس کی مرضی چلتی ہے۔

اپنے بچے کو دکھائیں کہ وہ اپنے لئے کپڑوں کا انتخاب کیسے کرے

  • اگرچہ آپ نے اپنے بچے کو محدود انتخابات مہیا کر دیئے ہوں پھر بھی اس سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ انتخاب کرے گا۔ آپ کو اسے انتخاب کی شروعات کرنے میں مدد دینا ہوگی اس طرح کہہ کر کہ 'آپ نیلی قمیض پہننا پسند کریں گے یا وہ جس کی اگلی جانب اسٹرابیریز بنی ہوئی ہیں۔'

اس کے انتخاب کرنے کے لئے وقت نکالیں

  • شروع میں ہو سکتا ہے کہ اسے انتخاب کرنا مشکل لگے۔ اسے سوچنے کے لئے وقت دیں اور ہمیشہ اس کے انتخاب کی تائید کریں۔ جلد ہی آپ دیکھیں گے کہ یہ تجویز کرنا کہ 'اب ہم کپڑے پہنیں گے' کا استقبال رونے دھونے کے بجائے مسکراہٹوں کے ساتھ کیا جائے گا۔