کہانیاں پڑھنا اور گانے گانا

یہ مواد مسدود ہے کیونکہ ویڈیو کوکیز کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔
صرف ویڈیو کوکیز قبول کریں

کہانیوں اور نغموں سے بھری دنیا تخلیق کریں

  • اس عمر میں بچے ایک ہی کتاب کو بار بار سننا پسند کرتے ہیں اس لئے ایسی کتابوں کا انتخاب کریں جنہیں وہ گھنٹوں پلٹ سکیں۔ موٹے گتے، کپڑے یا ونائل سے بنی کتابیں جو بالکل آپ کے بچے کے ہاتھ کی جسامت کے لحاظ سے ہوں۔
  • ایسی کتابیں مہیا کریں جن میں سادہ تصویریں روزمرہ کی اشیاء، حرکات اور واقعات سے متعلق ہوں۔
  • سادہ کہانیوں کی کتابیں تلاش کریں جو فی صفحہ ایک سطر پر مشتمل ہوں
  • نئی نظمیں، نغمے اور گانے اپنے بچے کو سنانے کے لئے تلاش کریں۔

اپنے بچے کو کہانیوں اور گانوں سے منسلک کریں

  • اپنے بچے کو روزانہ پڑھ کر سنائیں۔ تحقیق سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ جو والدین اپنے بچے کو باآوازِ بلند پڑھ کر سناتے ہیں خواہ وہ دس سے بیس منٹ کا مختصر وقت ہی کیوں نہ ہو، ایسے بچوں میں بہتر قارئین بننے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
  • جو نظمیں اور گانے آپ کو زبانی یاد ہیں انہیں سناتے رہیں اور ہر چند ہفتوں میں نئے ملنے والے گانے ان میں شامل کرتے رہیں۔

اپنے بچے کے ساتھ پڑھنے اور گانے کے لئے وقت نکالیں

  • پڑھنے اور گانا گانے کو اپنے بچے کے سونے کے معمول کا حصہ بنائیں یا صرف خاموشی سے کچھ دیر اس کے ساتھ بیٹھنیں۔

یہ ایک گانا ہے جسے آپ اپنے اس عمر کے بچے کے ساتھ گا سکتے ہیں

ایک چڑیا ہے چھوٹی سی ، چھوٹی سی اور موٹی سی
دن بھر دانہ چگتی ہے، دن بھر دانہ چگتی ہے
میری دوستی اس چڑیا سے ہے، میری دوستی اس چڑیا سے ہے
شام کو گھر جانے سے پہلے کھڑکی پہ وہ آتی ہے،
شام کو گھر جانے سے پہلے کھڑکی پہ وہ آتی ہے
چوں چوں کرکے مزے مزے سے مجھ کو گیت سناتی ہے
میری دوستی اس چڑیا سے ہے ، میری دوستی اس چڑیا سے ہے
ایک چڑیا ہے چھوٹی سی، چھوٹی سی اور موٹی سی