امدادِ زندگی

بچوں کی فطری نشوونما میں معاونت

امدادِ زندگی کے بارے میں

امدادِ زندگی کی بنیاد اس خیال پر رکھی گئی ہے کہ بچے ایسے ماحول میں بھرپور نشوونما پاتے ہیں جو ان کی فطری ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ہو، ایک ایسے بالغ کے ساتھ جو سمجھتا ہو کہ انہیں مثبت سرگرمیوں سے کیسے منسلک کرنا ہے اور جو پھر انہیں ان کی اپنی رفتار اور طرز سے بڑھنے اور نشوونما پانے کے لئے کافی وقت دیتا ہو۔

اس کا مقصد والدین کو ایک ترتیب میں واضح ، سادہ اور براہِ راست مشورہ فراہم کرنا ہے جو سمجھنے اور لاگو کرنے میں آسان ہو۔

فی الوقت یہ ویب سائٹ پیدائش سے تین سال تک کے بچے کے بارے میں ہے لیکن اس کا اصل ہدف بچے کی بلوغت تک کی ضرویات پورا کرنا اور اس کے ساتھ ساتھ والدین کو ان کے اس حوالے سے کردار میں مدد فراہم کرنا ہے۔

امدادِ زندگی کے ذرائع

امدادِ زندگی پر مبنی معلوماتی پرچے، کتابچے اور ڈی وی ڈیز کا ایک سلسلہ بنایا گیا ہے۔ یہ والدین اور والدین کی مدد کرنے کے خواہاں گروپس کو چلانے کے خواہشمند ہر فرد کے لئے مفید ذرائع فراہم کرتا ہے۔

معلوماتی پرچے

نشوونما کے چاروں پہلوؤں یعنی حرکت، رابطہ، خود مختاری اور خود ساختہ نظم وضبط میں سے ہر ایک کے لئے ایک معلوماتی پرچہ ہے، جن میں ایسے سادہ اور کم قیمت اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے جوکہ والدین با آسانی اپنے بچے کی نشوونما میں مدد کے لئے گھروں میں سر انجام دے سکتے ہیں۔ یہ سب ویب سائٹ پر ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب ہیں یا سیٹ کی صورت میں خریدے جاسکتے ہیں۔

معلوماتی پرچے ڈاؤن لوڈ کریں:

کتابچے

نشوونما کے چاروں پہلوؤں یعنی حرکت ،رابطہ ،خود مختاری اور خودساختہ نظم و ضبط ہر ایک کے لئے ایک کتابچہ موجود ہے۔ جو روزمرہ کے معمولات کے لئے مزید تفصیلی اور مرحلہ وار قابلِ عمل معلومات پیش کرتا ہے۔

ڈی وی ڈیز

نشوونما کے چاروں پہلوؤں یعنی حرکت، رابطہ، خودمختاری اور خودساختہ نظم وضبط میں سے ہرا یک کے لئے ایک مختصر ڈی وی ڈی دستیاب ہے۔ جو کہ متلعقہ تصاویر کے ذریعے واضح کرتی ہے کہ بچوں کی نشوونما کی مدد کے بنیادی اصولوں کا اطلاق کس طرح کیا جائے۔ ڈی وی ڈیز، معلوماتی پرچے میں متعارف کئے گئے تمام معاون کاموں کو کرنے کا عملی طریقہ پیش کرے گی۔

ان ذرائع کو خریدنے کے لئے دورہ کریں https://shop.montessori-namta.org/collections/aid-to-life