بات چیت کرنا

تفصیلی زبان کے ساتھ ماحول تیار کریں

  • آپ اور آپ کے بچے کی زندگی میں موجود تمام دوسرے بالغ اس کے لئے زبان کے حوالے سے ماحول بناتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اور وہ تمام لوگ جو اس کی زندگی سے منسلک ہیں اس بات سے باخبر ہوں کہ ہر وقت تفصیلی اور اظہار کرنے والی زبان استعمال کرنا کتنا ضروری ہے۔
  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو بھی اس کے ساتھ وقت گزارتا ہو اس کے الفاظ بولنے کی کوششوں کا جواب دینے اور اس وقت میں رابطہ کرنے کی اہمیت کو سمجھتا ہو۔ وہ سخت کوشش کر رہا ہے اور جب اسے تسلیم کیا جائے تو کوشش جاری رکھنے کے لئے اس کی حوصلہ افزائی ہوگی لیکن اگر کوئی توجہ نہ دے تو ہو سکتا ہے کہ وہ محسوس کرے کہ اس کی کوششیں بیکار ہیں اور کوشش کرنا بند کر دے۔

اپنے بچے کو اس کے روزمرہ کے تجربات کے ذریعےدرست اور تفصیلی زبان سے منسلک کریں

  • ہر وہ چیز جو آپ، نہانے، صفائی کرنے، کھانا بنانے، لباس، اور اپنے خاندان کی زندگی کو برقرار رکھنے کے لئے استعمال کرتے ہیں وہ آپ کے بچے کے لئے ایک لفظ ہے جسے وہ سیکھ رہا ہے۔ اشیاء کا نام بتانے سے آپ ان کے کام کی بھی وضاحت کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر یہ بچوں کے چمچے ہیں، سوپ کے چمچے، کھانا نکالنے کے چمچے (کفگیر)، پیمائش کے چمچے اور چائے کے چمچے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ان کے حوالے سے صحیح اصطلاح کا استعمال کریں بجائے ہر ایک کے لئے صرف لفظ چمچہ کہنے کے۔ یہ تفصیلی الفاظ اس کی روزمرہ زندگی کے تناظر میں اس کی سمجھ میں آئیں گے اور اس کی زبان کو معیاری بنائیں گے۔
  • جہاں تک ممکن ہو سکے درست صرف ونحو اور مکمل جملوں کا استعمال کریں۔ ایسی بول چال استعمال کریں جو آپ کے بچے کو ایک اچھا نمونہ فراہم کرے کہ وہ اس طرح واضح طور پر اپنا اظہار کرے کہ ہر کوئی اسے سمجھ سکے۔

بات چیت کے لئے وقت نکالیں

  • آپ کو بات چیت کے ظاہر ہونے کے لئے صبر سے انتظار کرنا ہوگا۔ وہ الفاظ جو آپ کا بچہ سمجھ سکتا ہے ہمیشہ اس سے زیادہ ہوں گے جو الفاظ وہ استعمال کرتا ہے۔ آپ اس سے کہتے ہیں کہ جائے اور اپنے جوتے تلاش کرے تو وہ جائے گا اور کمرے میں انہیں ڈھونڈنے کے لئے گھومے پھرے گا اس سے بہت پہلے کہ وہ جوتوں کو اوپر اٹھا کر کہے: ' اماں میں نے اپنے جوتے ڈھونڈ لئے' آپ کو شروع میں اتنا صبر رکھنا ہوگا کہ گفتگو یکطرفہ ہو اور آپ کو جو بھی وہ کہہ رہا ہے سمجھنا پڑے۔