حرکت کے لئے لباس

اسے ایسے کپڑے پہنائیں جو اسے آزادانہ حرکت کرنے کی اجازت دیں

  • اسے ایسے کپڑے پہنائیں جو اس کی حرکت کو محدود کرنے کا باعث نہ ہوں جیسے کہ نیکر جو کمر سے لچکدار ہوں یا ایسے کپڑے جن میں اس کے پیر کھلے ہوئے ہوں بجائے اس طرح کے کپڑوں کے جو اس کی حرکت کرنے کی فطری صلاحیت کو محدود کر دیں۔ ڈینم جیسے موٹے کپڑوں کے بجائے ہلکے پھلکے کپڑے بھی اس کے جسم کو حرکت دینے میں آسانی پیدا کرتے ہیں۔

اپنے منتخب کئے ہوئے کپڑوں میں بچے کی حرکات کو دیکھیں

  • اپنے بچے کو دیکھیں اور جب وہ ناخوش نظر آئے تو غور کریں کہ اس کے کپڑوں میں کوئی ایسی چیز تو نہیں ہے جو اس کی حرکت کو محدود اور اسے پریشان کر رہی ہے۔

اس کے کپڑوں کو اس کی حرکت کی نشوونما کے لحاظ سے تبدیل کریں

  • اس قسم کے کپڑے جو نوزائیدہ بچوں کے لئے مناسب ہوں ایک ایسے بچے کے لئے درست نہیں جس نے گھٹنوں کے بل چلنا شروع کر دیا ہے۔ جیسے جیسے وقت گزرتا جائے اس بارے میں سوچیں کہ کس طرح کے کپڑے اس کی حرکت کو آسان بنا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر یہ اچھا ہے کہ جب وہ گھٹنوں کے بل چلنے لگے تو اس کے گھٹنوں کو محفوظ رکھنے کے لئے کوئی چیز ہو لیکن یہی چیز اس وقت رکاوٹ بن سکتی ہے جب وہ کمر کے بل لیٹ کر آزادی سے ٹانگیں چلانے کی کوشش کر رہا ہو۔ اس کے کپڑوں کو ہمیشہ حرکت کے اس درجے کے لحاظ سے مددگار ہونا چاہیئے جہاں تک وہ پہنچ چکا ہے۔
یہ مواد مسدود ہے کیونکہ ویڈیو کوکیز کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔
صرف ویڈیو کوکیز قبول کریں

مزید ویڈیو دیکھنے کے لئے مائیکل اولاف کا دورہ کریں