مونٹیسوری کیسے مختلف ہے؟

رہنما بچے کا مشاہدہ کرتے ہوئے

حقیقی فرق

زندگی کے پہلے سالوں میں بچوں کی بنیادی صلاحیتوں کی تعمیروتشکیل بہت اہم ہے۔ نہ صرف علمی تعلیم بلکہ توجہ مرکوز کرنے، ثابت قدم رہنے اور اپنے بارے میں سوچنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ دوسروں کے ساتھ بہتر طریقے سے رابطہ کرنے کی صلاحیت بھی۔ جن بچوں کو بنیادی سالوں میں درست طریقے سے مدد دی جاتی ہے وہ ایسے بالغ کے طور پر پروان چڑھتے ہیں جو ذاتی حوصلہ افزائی اور سیکھنے کے عمل سے محبت رکھتے ہیں، لچکدار اور تخلیقی طور پر سوچ سکتے ہیں اور جو نہ صرف دوسروں کی ضرورت سے واقف ہوتے ہیں بلکہ زندگی میں آگے بڑھتے ہوئے فعال طور پر ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔

روایتی تعلیم بمقابلہ مونٹیسوری

روایتی طریقۂ تعلیم میں بالغ یہ طے کرتا ہے کہ بچے کو کیا سیکھنے کی ضرورت ہے اور معلومات کو یاد رکھنے اور دہرانے کی صلاحیت کو تعلیمی کامیابی کا پیمانہ مانا جاتا ہے۔ استاد ایک فعال معلومات کا فراہم کرنے والا اور شاگرد ایک غیر فعال وصول کرنے والا ہوتا ہے۔

مونٹیسوری نقطۂ نظر مکمل طور پر بچے کی سرگرمی کے بارے میں ہے۔ استاد ایک مختلف کردار ادا کرتا ہے یعنی ایک درست ماحول فراہم کرنا تاکہ بچوں کی رہنمائی کی جا سکے کہ وہ پیش کردہ چیزوں میں سے ان چیزوں کا انتخاب کر سکیں جس کی انہیں ضرورت ہے۔ اس طرح بچے فعال سیکھنے والے بن جاتے ہیں اور اس قابل ہو جاتے ہیں کہ اپنے حقیقی استعداد تک پہنچ سکیں کیونکہ وہ اس وقت اپنی مخصوص نشوونما کی ضروریات پر توجہ دیتے ہوئے اپنی رفتار اور طرز سے سیکھ رہے ہوتے ہیں۔

مونٹیسوری نقطۂ نظر مہیا کرتا ہے:
  • ایک ایسا ماحول جو ہر بچے کی اس کی نشوونما کے دور کے مطابق خصوصی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔
  • ایک بالغ جو بچے کی نشوونما کو سمجھتا ہے اور بچوں کے لئے ان کے فطری راستے کی تلاش میں رہنما کا کردار ادا کرتا ہے۔
  • آزادی بچوں کے لئے کہ وہ اپنی نشوونما کے مخصوص نظام الاوقات کے مطابق اپنی ذاتی نشوونما میں مشغول ہوں۔