حرکت کے لئے کھلونے

یہ مواد مسدود ہے کیونکہ ویڈیو کوکیز کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔
صرف ویڈیو کوکیز قبول کریں
یہ مواد مسدود ہے کیونکہ ویڈیو کوکیز کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔
صرف ویڈیو کوکیز قبول کریں

مزید ویڈیو دیکھنے کے لئے مائیکل اولاف کا دورہ کریں

ایسا ماحول تیار کریں جو آپ کے بچے کو حرکت کرنے کی طرف مائل کرے

حرکت کے لئے دری پر دلچسپ اشیاء اپنے بچے کی پہنچ سے ذرا سا دور کر کے رکھیں۔ ایسی اشیاء جنہیں وہ اپنے ہاتھ سے آسانی سے پکڑ سکتا ہو اور بُنی ہوئی یا کپڑے کی گیندیں جو آہستگی سے لڑھکتی ہوں بہترین ہیں بجائے سخت گیندوں کے جنہیں وہ پکڑ نہیں سکتا اور جیسے ہی وہ انہیں چھوتا ہے وہ تیزی سے آگے کی طرف بھاگ جاتی ہیں۔

ان تک پہنچنے کے لئے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

اشیاء اس کی پہنچ سے دور رکھیں تاکہ وہ ان کی طرف کھنچنے، کھسکنے، گھسٹنے، رینگنے پر آمادہ ہو۔ جب وہ چیز آپ کے بچے کی پہنچ سے زیادہ دور ہو جائے تو آپ اسے ذرا سا قریب کر سکتے ہیں۔ اس چیز سے اسے گھسٹنے اور رینگنے کی مشق کرنے میں مدد ملے گی یہاں تک کہ وہ آخرکار ان چیزوں تک پہنچنے اور انہیں پکڑنے کی کوشش میں پیٹ کے بل سے کمر کے بل اور واپس پیٹ کے بل پلٹنا شروع کردے گا۔

وقت دیں

اسے اشیاء تک پہنچنے کے لئے تھوڑی جدوجہد کرنے دیں۔ اس بات پر آمادہ نہ ہوں کہ اس کی کوشش کو روک کر وہ چیز اس کے ہاتھ میں تھما دیں۔ یہ وہی ہے جسے کوشش کرنے کی ضرورت ہے آپ کو نہیں۔