کم اونچائی پر آئینہ

یہ مواد مسدود ہے کیونکہ ویڈیو کوکیز کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔
صرف ویڈیو کوکیز قبول کریں

ایک ایسا ماحول تیار کریں جہاں وہ خود کو حرکت کرتے ہوئے دیکھ سکے

  • حرکت کے لئے دری کے ساتھ ایک لمبا، کم اونچائی پر آئینہ مہیا کریں تاکہ وہ آئینے میں دیکھ سکے اور اپنی نئی حرکات کی مشق کے دوران اپنی کوششوں کے نتائج دیکھ سکے۔ یہ دیکھنا کہ اس کی کوششوں کا کیا نتیجہ نکلتا ہے اسے اپنے جسم پر اعتماد اور اسے نئی چیزیں آزمانے کی ترغیب دیتا ہے۔

اپنے بچے کو آئینہ استعمال کرنے کا طریقہ دکھائیں

  • اس سے ان حرکات کے متعلق بات کریں جو وہ کر رہا ہےاور وہ جو کوششیں کر رہا ہے ان کی وضاحت کریں، آئینہ دیکھنے کے لئے اس کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ یہ آگاہی حاصل کرے کہ کوئی حرکت کر رہا ہے اور بتدریج وہ یہ سمجھنا شروع کر دیتا ہے کہ یہ حرکت کرنے والا چھوٹا سا شخص وہ خود ہی ہے!

وقت دیں

  • جب تک وہ خوشی سے چاہے اسے آئینے کے سامنے کھیلنے دیں۔ اسے بار بار اٹھا کر رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ گلے لگانا ضروری ہے لیکن حرکت کے لئے وقت ملنا بھی بے انتہا ضروری ہے۔