حرکت

میری مدد کریں کہ میں خود حرکت کرسکوں

حرکت آپ کے بچے کو اپنے ارد گرد کی دنیا کے ساتھ رابطے میں لاتی ہے۔ وہ ہر چیز کے ذریعے سیکھتا ہے جو وہ دیکھتا، چھوتا، سونگھتا، چکھتا اور سنتا ہے۔ اسے اپنے ارد گرد موجود اشیاء کو کھوجنے کی اجازت دینا اس کے ذہن میں ہونے والے انتہائی اہم رابطوں کے بننے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ آپ کا بچہ حرکت کرنے کے لئے پیدا ہوا ہے اور پیدائش کے لمحے سے ہی اسے آزادانہ حرکت کرنے میں مدد کرنا اس کی ذہانت کی تعمیر کے لئے اشد ضروری ہے۔

جب آپ تین اہم اصولوں پرعمل کرتے ہیں تو آپ کے بچے کو آزادانہ حرکت کرنے کا طریقہ سیکھنے میں مدد کی جا سکتی ہے:

چیزوں کے ساتھ ایک ایسا ماحول تیار کریں جو آپ کے بچے کو حرکت میں آنے کی ترغیب دے۔

اپنے بچے کو ان چیزوں کے ساتھ رابطے میں رکھیں۔

اسے اپنی طرز اور رفتار سے حرکت کی مشق کرنے کا وقت دیں ۔

پیدائش سے۸ ماہ

آپ اپنے بچے کو پیدائش سے ہی یہ جاننے میں مدد کر سکتے ہیں کہ اس کا جسم کس طرح حرکت کرتا ہے۔ اس کے لئے آپ کو اس کے گھٹنوں کے بل چلنے کا انتظار کرنا ضروری نہیں ہے۔

اپنے بچے کی آزادانہ حرکت میں مدد کرنے کے بارے میں مزید جاننے کے لئے ان لنکس کو کھولیں۔

۹ سے ۱۲ ماہ

بچوں میں فطری توانائیاں ہوتی ہیں جو انہیں گھٹنوں کے بل چلنے اور چلنے کا طریقہ سیکھنے میں مدد دیتی ہیں۔

یہ جاننے کے لئے لنکس کو کھولیں کہ کس طرح آپ اپنے بچے کی فطری توانائیوں اور لگن کو اس کے گھٹنوں کے بل چلنے اور خود سے چلنا سیکھنے میں مدد کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔

۱۲ سے ۲۴ ماہ

ایک مرتبہ آپ کا بچہ چلنا شروع کر دے تو اسے زیادہ سے زیادہ یہی کرنے میں وقت گزارنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ جاننے کے لئے لنکس کو کھولیں کہ آپ اپنے بچے کو چلنے کی مشق کرنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں۔