اپنے بچے کو کھانے کی تیاری میں شامل کریں

یہ مواد مسدود ہے کیونکہ ویڈیو کوکیز کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔
صرف ویڈیو کوکیز قبول کریں
یہ مواد مسدود ہے کیونکہ ویڈیو کوکیز کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔
صرف ویڈیو کوکیز قبول کریں

بچے اس وقت کھانے میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں جب آپ انہیں اس کی تیاری میں شامل کرتے ہیں۔

ایک باورچی خانہ بنائیں جو آپ کے بچے کی پہنچ میں ہو

  • بچے کی جسامت کے لحاظ سے کھانے کے برتن فراہم کریں- کپ، پیالے، چھریاں، کانٹے، چمچ، جگ وغیرہ
  • ان کو ایک الماری میں رکھیں جو اتنی نیچی ہو کہ آپ کا بچہ اس تک خود پہنچ سکے اور جس کے دروازے ایسے ہوں جن کو وہ با آسانی کھول سکے۔
  • ایک مضبوط لیکن ہلکا اسٹول مہیا کریں جسے آپ کا بچہ ایسی جگہوں پر اٹھا کر رکھ سکے جو اسے کام کرنے کی سطحوں تک رسائی دے گا۔

اپنے بچے کو کھانا تیار کرنے کا طریقہ دکھائیں

  • آپ کا بچہ سادہ اور آسان کام جیسے کہ آلو کو رگڑ کردھونا، گاجر کو صاف کرنا یا کیلے کو کاٹنا، بچوں کی جسامت کے لحاظ سے آلات کا استعمال کرتے ہوئے کھانا تیار کرنے میں اپنا حصہ بخوبی ڈال سکتا ہے۔
  • اپنی حرکات کو آہستہ آہستہ کر کے اور مزید پیچیدہ حرکات کو آسان مراحل میں توڑ کر ایسا کرنے کا طریقہ دکھائیں تاکہ آپ کا بچہ دیکھ سکے کہ کیا کرنا ہے۔
  • جب وہ کر چکے، تو بالکل اسی طریقے سے اسے دکھائیں کہ کس طرح ان چیزوں کو دھونا ہے جو اس نے استعمال کی ہیں اور الماری میں ان کی مخصوص جگہ پر واپس رکھنا ہے۔

وقت نکالیں

  • آپ کا بچہ آپ کی رفتار سے کام نہیں کرے گا لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وہ اس میں شامل ہونے کے لئے ایسا کر رہا ہے اور اگر آپ مناسب وقت پر کھانا چاہتے ہیں تو آپ کو شاید چھ آلو رگڑ کے دھونے ہوں گے اور وہ ایک کرے گا۔