لنگوٹ سے پاجامے کی جانب منتقلی

ہموار منتقلی کے لئے ماحول تشکیل دینا

  • غسل خانے میں بچے کی جسامت کے لحاظ سے بیت الخلاء کی کرسی مہیا کریں تاکہ آپ کا بچہ اس کے اور اس کے استعمال کے درمیان مناسب تعلق قائم کرنا شروع کردے۔
  • اپنے بچے کو صاف زیرِجاموں تک رسائی دیں، ترجیحاً کسی ٹوکری یا بیت الخلاء کی کرسی کے قریب کیبنٹ میں۔
  • ایک برتن جس کے ساتھ ایک ڈھکن اور اس میں تھوڑی سی مقدار میں پانی ہو گیلے پاجامے ڈالنے کے لئے مہیا کریں۔
  • فرش کی صفائی کے لئے بچے کی جسامت کے لحاظ سے پوچا یا فرشی کپڑا دستیاب رکھیں۔
  • ایک اسٹول مہیا کریں جو کہ زیرِجامہ تبدیل کرنے کے لئے ایک نچلی نشست کے طور پر استعمال کیا جا سکے اور جس پر کھڑے ہو کر ہاتھ دھونے کے لئے سنک تک پہنچا جا سکے۔
  • ایک کم اونچے ڈنڈے یا ہک پر ایک چھوٹا تولیہ یا کپڑا مہیا کریں جس تک پہنچنا آپ کے بچے کے لئے آسان ہو ۔

اپنے بچے کو یہ سیکھنے میں شامل کرنا کہ کیا کرنا ہے

  • جب آپ کا بچہ کپڑے بدلنے کی میز پر پلٹنا شروع کرتا ہے تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ تربیتی پاجاموں کی طرف منتقل ہونے کے لئے تیار ہے جنہیں سیدھی حالت میں چڑھایا اور اتارا جا سکتا ہے۔
  • اب اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ہمیشہ اپنے بچے کے کپڑے غسل خانے میں ہی تبدیل کروائیں تاکہ اخراج ، گیلے زیرِجاموں اور بیت الخلاء کے درمیان ربط مضبوط ہو۔
  • اب بیت الخلاء کی کرسی متعارف کروائیں اور اپنے بچے کو دن بھر وقفے وقفے سے اس پر بیٹھنے کی دعوت دیں۔
  • ۱۲ سے ۱۸ ماہ کے درمیان آپ کا بچہ اخراج سے پہلے ہونے والے دباؤ کو محسوس کرنا شروع کر دے گا جو کہ اخراج سے بالکل پہلے ہوتا ہے اور یہ وقت پر بیت الخلاء جانے کا پہلا قدم ہے تاکہ آپ اسے زیرِجامہ متعارف کرواسکیں۔
  • تبدیلی کے عمل میں اپنے بچے کو شامل کرنا، اسے بالٹی میں اپنے گیلے پاجاموں کو ڈالنے اور خشک والے پاجامے کی تلاش کرنے کی دعوت دینے سے اسے اپنے جسم کے ردِعمل سے آگاہ ہونے اور بیت الخلاء جانا سیکھنے کے حوالے سے مدد ملے گی ۔
  • اور جب وہ وقت پر بیت الخلاء نہیں پہنچتا ہے تو گیلے فرش پر پوچا لگانے سے لطف اندوز ہوگا۔

وقت دیں

  • لنگوٹوں سے پاجامے کی طرف منتقلی بہت جلد اور زیادہ آسانی سے ہوتی ہے جب ہم دیر کے بجائے جلدی شروع کریں۔ آپ کے بچے کے مکمل طور سے خشک رہنے میں ابھی بھی کچھ وقت لگے گا اور یہ بچے کو یاد رکھنے میں مدد دے گا جتنی بار وہ وقت پر وہاں نہیں پہنچتا ہے، اس طرح یہ اس کے لئے ایک اور یاد دہانی کے عمل کے طور پر کام کرتا ہے۔