خودمختاری سے پینے کے لئے اپنے بچے کی مدد کیسے کریں

ایک ماحول تیار کریں

  • جیسے ہی آپ کا بچہ اپنے دونوں ہاتھوں سے کوئی چیز پکڑ سکنے کے قابل ہو اسے چھوٹا گلاس پینے کے لئے متعارف کروائیں۔ جب ہم اسے پینے کے لئے بوتل یا چوسنے والے مگ کے بجائےایک گلاس پیش کرتے ہیں تو وہ خود کو بڑوں کی طرح محسوس کرتا ہے۔ اپنے بچے پر یہ اعتماد رکھنا اسے اپنے بارے میں اچھا محسوس کراتا ہے۔
  • اس کو ایک چھوٹا جگ بھی فراہم کریں جس کا وزن اور ہینڈل اس کی جسامت کی مناسبت سے ہو تاکہ وہ خود اپنے لئے پانی/ مشروب انڈیل سکے۔

اپنے بچے کو گلاس سے پینے کا طریقہ دکھائیں

  • جان بوجھ کر آہستہ اور واضح حرکات کا استعمال کرتے ہوئے یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ کس طرح گلاس کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ سکتا ہے اور اسے پینے کے لئے اپنے ہونٹوں کے قریب لا سکتا ہے۔
  • ایک بار جب وہ ایسا کر سکے تو آپ اسے یہ بھی دکھا سکتے ہیں کہ کس طرح ایک چھوٹے سے جگ سے اس میں تھوڑا سا شربت، پانی یا دودھ وہ اپنے لئے خود کیسے انڈیل سکتا ہے۔

وقت نکالیں

  • شروع میں آپ کا بچہ اپنی ٹھوڑی پر پانی ٹپکالے گا اور جگ سے انڈیلتے ہوئے پانی گرائے گا۔ وہ جب کوئی نیا ہنر سیکھ رہا ہوتا ہے تو ایسا ہونا فطری ہے۔ اس بات کو ذہن میں رکھنا کہ ہم اپنی کامیابیوں سے زیادہ اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں آپ کے بچے کے خود پینا سیکھنے کے حوالے سے آپ کو مثبت رویہ اپنانے میں مدد دے گا۔

مشروب انڈیلنے کا مظاہرہ

  • جگ میں صرف تھوڑا سا پانی رکھیں۔
  • ایک ہاتھ ہینڈل پر اور دوسرے ہاتھ کو جگ کے منہ کے نیچے رکھ کر جگ کو اٹھائیں۔
  • جگ کے منہ کو گلاس کے درمیان میں لائیں اور آہستگی سے انڈیلیں۔
  • جگ کو نیچے رکھیں۔
  • پینے کے گلاس کو دونوں ہاتھوں سے اٹھائیں اور پئیں۔
  • جگ اور گلاس کو میز پر لے جاتے وقت دو چکر لگائیں اور دکھائیں کہ ہر چیز کو دونوں ہاتھوں سے اٹھا کر کیسے لے جانا ہے۔