خود مختاری

میری مدد کریں کہ میں خود سے کرسکوں

خودمختاری اپنے لئے کام کرنے اور اپنے لئے سوچنے کی صلاحیت ہے۔ آپ کا بچہ خود اپنی سرگرمی کے ذریعے خودمختار بنتا ہے۔ آپ کو اپنے بچے کو کیا کرنے دینا چاہیئے؟ اس کو روزمرہ کی سادہ سرگرمیوں میں شامل کرنے سے، وہ معمولات، خاندان میں اپنے کردار اور خود اپنی صلاحیتوں کو سمجھنا شروع کر دیتا ہے۔ جب آپ صحیح وقت پر انتخاب پیش کرتے ہیں اور صرف اس وقت ہاتھ بڑھاتے ہیں جب اسے مدد کی ضرورت ہوتی ہے، تو آپ اسے کہہ رہے ہوتے ہیں،" میں جانتا ہوں کہ آپ یہ کام خود کر سکتے ہیں۔" وہ مہارت، اعتماد، اور "میں یہ کر سکتا ہوں " کا رویہ حاصل کرتا ہے، جسے وہ ساری زندگی اپنے ساتھ رکھے گا۔

جب آپ ان تین کلیدی اصولوں پر عمل کریں گے تو آپ کا بچہ خودمختاری کی راہ پر گامزن ہوگا:

قابلِ رسائی ماحول تشکیل دیں

اپنے بچے کو روزمرہ کی وہ سرگرمیاں دکھائیں جو اسے خودمختاری کی طرف لے جاتی ہیں۔

وقت نکالیں

کپڑے پہننا

صبح میں اپنے چھوٹے بچے کو کپڑے پہنانے کے عمل کو پریشان کن کام سمجھنے کی ضرورت نہیں جیسے ہی آپ یہ تسلیم کرلیں کہ درحقیقت یہ کام وہ خود اپنے لئے کرنا چاہتے ہیں۔

اس بارے میں مزید جاننے کے لئے لنکس کو کھولیں کہ آپ کیسے اپنے بچے کو خود سے کپڑے پہننے میں لطف اندوز ہونے میں مدد کر سکتے ہیں۔

کھانا

کیا آپ جانتے ہیں کہ بچوں میں صحت مند اور خوشگوار کھانے کی عادات قائم کرنے میں مدد کرنے کا ایک بہت ہی سادہ طریقہ ہے؟

آپ اور آپ کے بچے دونوں کے لئے کھانے کے اوقات کو مزید خوشگوار اور اطمینان بخش بنانے میں مدد کے لئے کچھ سادہ اور آسان تجاویز کے لئے دیئے گئے لنکس کو کھولیں۔

سونا

کیا آپ کو ہر شام مناسب وقت پر اپنے بچے کو سنبھالنے اور اسے بستر پر خود سے جانے کے لئے تیار کرنے کے حوالے سےمشکل پیش آتی ہے؟

تناؤ سے پاک سونے کے معمولات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ان لنکس کو کھولیں۔

بیت الخلاء کا استعمال

کامیاب بیت الخلاء جانے کی تربیت کی کنجی یہ ہے کہ اپنے بچے کی تیاری جلدی شروع کی جائے اس سے کافی دیر پہلے جب سے زیادہ تر لوگ سمجھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے بچے دونوں کے لئے لنگوٹ سے پاجامے کی جانب منتقلی کو آسان بنانے کا طریقہ جاننے کے لئے ان لنکس کو کھولیں۔