سرگرمیوں کی کچھ مثالیں

یہ مواد مسدود ہے کیونکہ ویڈیو کوکیز کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔
صرف ویڈیو کوکیز قبول کریں
میز پونچھنا
  • جو کچھ آپ کو چاہیئے اسے ایک کم اونچے شیلف پر رکھیں: چھوٹے فلالین کے کپڑےاور ٹوکری یا کوئی دوسری جگہ جہاں پونچھنے کے بعد میلے کپڑے ڈالے جا سکیں۔
  • جتنا ممکن ہو کم زبان استعمال کریں۔ جب آپ بات کرتے ہیں تو وہ آپ کے منہ کی جانب دیکھتا ہے، لیکن آپ چاہتے ہیں کہ وہ آپ کے ہاتھوں کو دیکھے۔
  • ایک گندی میز ڈھونڈیں اور خود اس کے حساب سے جھک جائیں۔
  • اسے دکھائیں کہ کپڑا کیسے استعمال کرنا ہے آہستگی سے بائیں سے دائیں جانب پونچھتے ہوئے۔
  • اگر وہ دیکھنا چھوڑ دے تو گرد آلود سطح کو پونچھنے کے بعد کپڑا کتنا میلا ہو گیا ہے اسے دکھا کر اس کی توجہ واپس اس کی جانب مبزول کروائیں۔
  • وہ زیادہ دیر تک نہیں دیکھ سکے گا، لہذا جیسے ہی اس کی توجہ ہٹنے لگے کپڑا اس کے حوالے کر دیں۔
  • میلا کپڑا ٹوکری میں ڈالیں۔
  • اسے میز پونچھنے کی کوشش کرنے کی دعوت دیں۔
  • اس کے ساتھ رہیں۔ مداخلت، تبصرہ اور تصحیح نہ کریں۔ اسے اس کی اپنی رفتار سے جتنی دیر وہ چاہے کام کرنے دیں۔

ایک مرتبہ جب آپ ایک سرگرمی میں کامیاب ہو جائیں، تو آپ مزید کے لئے ترتیب بنا سکتی ہیں۔ اگر آپ کا بچہ بچوں کے جسامت والی کرسی پر اچھی طرح بیٹھ سکتا ہے، تو اسے ایک چھوٹا پیالہ اس میں تھوڑی مقدار میں پانی دیں، ایک آلو، اور صفائی کا برش دیں۔ اسے دکھائیں اس صاف کرنے والے برش سے آلو کو کیسے رگڑتے ہیں، اور پھر اس کی پیشرفت پر نظر رکھتے ہوئے واپس پکانے کے لئے چلی جائیں۔ اگر آپ کا بچہ اس آلو کے ساتھ اپنا کام ختم کر لے، تو آپ اس کے بدلے ایک نیا دے دیں۔

آپ اسے یہ بھی دکھا سکتے ہیں کہ:
  • اسٹرابیری کو پانی کے پیالے میں دھونا
  • مٹر چھیلنا
  • سلاد کے پتوں کو چھوٹے ٹکڑوں میں توڑنا
  • ایک چھوٹی چھری کا استعمال کرتے ہوئے کیلے کو چھیل کر کاٹنا
  • کینو چھیلنا
  • اس کی جسامت کے لحاظ سے پھینٹنے والے آلے سے انڈے پھینٹنا اس دوران آپ بڑا پھینٹنے کا آلہ استعمال کریں
کپڑے دھونے کے معمول کے تمام اقدام آپ کے بچے کو شمولیت کی دعوت دیتے ہیں:
  • وہ میلے کپڑوں کی ٹوکری اٹھا کر کپڑے دھونے کی مشین تک لے جا سکتا ہے
  • صاف ستھرے کپڑے اٹھا کر سونے کے کمرے میں لے جانا
  • صاف دھلے ہوئے کپڑوں کو اس کے کم اونچے پلنگ پر رکھنا
  • آپ دونوں مل کر کپڑے رکھ سکتے ہیں
اگر آپ کے پاس کپڑے ہیں جو آپ سکھانے کے لئے ریک یا رسی پر ڈالتی ہیں، آپ اسے دکھا سکتی ہیں:
  • کپڑوں کی چٹکی کیسے استعمال کرتے ہیں
  • بچے کے قد کے مطابق ٹنگی رسی پر گیلے کپڑے لٹکانے میں کیسے مدد کریں
  • کیسے محسوس کریں کہ یہ خشک ہیں
  • چٹکی کیسے اتاریں اور انہیں کپڑوں کی ٹوکری میں کیسے رکھیں