حدود مقرر کرنے کے حوالے سے اکثر پوچھے جانے والے سوالات

میرا بچہ گھر واپس نہیں جانا چایتا

مجھے اپنی دوست سے ملنے جانا اچھا لگتا ہے تاکہ ہمارے بچے ایک ساتھ کھیل سکیں لیکن گھر جانے کے وقت مجھے ڈر لگ رہا ہوتا ہے کیونکہ میری بیٹی واپس گھر جانا ہی نہیں چاہتی اور بات ہمیشہ اس کے رونے پر ختم ہوتی ہے اور مجھے اسے زبردستی اٹھا کر باہر لے جانا پڑتا ہے۔ میں کس طرح ان ناخوشگوار اور تھکا دینے والے لمحات سے بچ سکتی ہوں اور اپنے بچے کو یہ سمجھنے میں مدد کر سکتی ہوں کہ دوستوں سے ملنے کا وقت کبھی نہ کبھی ختم ہونا ہی ہوتا ہے؟

یہ صرف وہ تبدیلیاں ہیں جن کو سنبھالنا چھوٹے بچوں کے لئے مشکل ہوتا ہے۔ حل یہ ہے کہ اسے سمجھانے میں مدد کی جائے کہ کیا ہونے والا ہے۔ آپ گھر واپس جانے سے پندرہ منٹ پہلے اسے بتائیں تاکہ وہ جان لے کہ کیا ہونے والا ہے۔ جب جانے کا وقت ہو جائے، تو کہیں، 'اب جانے کا وقت ہو گیا ہے۔ ہم آپ کے دوست سے پھر ملنے آئیں گے۔' اگر وہ جانا نہ چاہے، تو آپ اس کو ایک انتخاب کی پیشکش دیں: ' آپ گاڑی تک خود چل کر جائیں گے یا میں آپ کو گود میں اٹھا کر لے جاؤں؟' یا 'کیا آپ میرا ہاتھ پکڑنا چاہیں گے یا بیگ اٹھائیں گے؟' ہو سکتا ہے کہ آپ کے بچے کو خود پر اتنا قابو نہ ہو کہ وہ آپ کے کہنے کے مطابق عمل کرے اور ایک چھوٹے بچے کو آپ کی گزارش کو سمجھنے اور اس پر عمل درآمد ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے اس لئے فوری جواب کی توقع نہ رکھیں۔ پھر بھی، مناسب وقت دینے کے بعد، اگر وہ جواب نہیں دیتا، تو اسے اٹھائیں، الوداع کہیں اور گھر کے لئے روانہ ہو جائیں۔ تین سال سے کم عمر کے بچے الفاظ سے زیادہ افعال کو سمجھتے ہیں۔ جب آپ ایک بار بھی اس سے بات چیت کرتے ہیں تو آپ اس کو یہ امید فراہم کرتے ہیں کہ آپ دوبارہ بھی یہی کریں گے اور یہ وہ چیز ہے جو آپ اور آپ کے بچے کے درمیان جھگڑے کا باعث بن سکتی ہے۔

میرا بچہ دوسرے بچوں کے ساتھ نہیں کھیل سکتا

میرا بچہ یہ نہیں جانتا کہ دوسرے بچوں کے ساتھ کیسے کھیلنا ہے اور جب کوئی دوست اس کے ساتھ کھیلنے آتا ہے تو وہ وقت ہمیشہ رونے دھونے پر ہی ختم ہوتا ہے۔ میں اس صورتحال سے کیسے نمٹ سکتی ہوں؟

آپ کو دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلنے کے لئے ایک نمونہ قائم کرنا ہوگا۔ مثال کے طور پر، اگر وہ اپنے کسی دوست کے ساتھ کھیلتے ہوئے ریت پھینکتا ہے تو اسے دکھائیں کہ چھلنی اور ریت کے کھلونے کیسے استعمال کرتے ہیں اور آپ جو کچھ کر رہے ہیں اس کو الفاظ سے سہارا دیں جیسے کہ 'ریت' کھیلنے کے لئے ہے۔ اگر یہ ہماری آنکھوں میں چلی جائے تو تکلیف ہوتی ہے۔' اگر وہ دوبارہ ریت پھینکتا ہے، تو اس کو ریت کے پاس سے ہٹا کر کسی اور سرگرمی میں لگا دیں جیسے پھولوں کو پانی دینا۔ اگر وہ رونے لگتا ہے اور اس کا دھیان کسی اور طرف نہیں کیا جا سکتا، تو اسے وہاں سے بالکل ہٹا دیں۔ بالغ ہونے کے ناطے، ہم جانتے ہیں کہ ہمیں 'پرسکون' ہونے کے لئے کب اس جگہ سے ہٹ جانا چاہیئے اور کب ہمیں اکیلے رہنےکی ضرورت ہے۔ بچے یہ نہیں جانتے کہ وہ یہ کیسے کریں، اس لئے انہیں ہماری مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کی بات سنیں اور اسے اپنی محبت اور توجہ دیں اگر وہ اپنے جذبات کو باہر نکالنے اور ان سے چھٹکارا پانے کے لئے روتا ہے۔ جب آپ کا بچہ رونا ختم کر دیتا ہے، تو اس نے اپنے کندھوں سے ایک جذباتی بوجھ اتار دیا ہوتا ہے۔ آپ نے اس کے جذبات کو تو قبول کیا لیکن حدود کے حوالے سے ثابت قدم رہے۔