رویے کی وجہ کا جواب دینا

ایک ایسا ماحول تیار کریں جہاں آپ اپنے بچے کے رویے کی وجہ کا جواب دے سکیں

  • ایسا لگتا ہے کہ یہ کہنا بالکل واضح ہے لیکن ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ غصے یا ردعمل کی وجہ کا جائزہ لیا جائے اور اس کا جواب دیا جائے۔ اس کے لئے آپ کو اپنے بچے کا مشاہدہ کرنے کے لئے خود کو تربیت دینے کی ضرورت ہوگی اور یہ دیکھنے کی ضرورت ہوگی کہ کس قسم کی چیزیں اسے غصہ دلاتی ہیں یا اس کے رونے اور ناخوش ہونے کا سبب بنتی ہیں۔

نامناسب رویے کو حل کرنے کے لئے اپنے بچے کو اس کے حل سے منسلک کریں

  • اس رویے کی وجہ کیا ہے اس کے بارے میں سوچنے کے بعد آپ اب جواب دینے کی حالت میں ہیں۔ کیا آپ کا بچہ بھوکا یا تھکا ہوا ہے؟ پھر اسے کھانے یا سونے کی ضرورت ہے۔ کیا وہ بہت زیادہ پرجوش ہے؟ پھر اسے سکون کی ضرورت ہے۔ کیا وہ خود کو الگ یا نظرانداز کیا گیا محسوس کر رہا ہے؟ پھر وہ آپ کی بھرپور توجہ اپنی جانب چاہتا ہے، اس طرح سے نہیں کہ آدھا وقت آپ کی نگاہیں آپ کی کمپیوٹر اسکرین پر ہوں۔ کیا وہ جھنجلایا ہوا یا مایوس ہے؟ پھر اسے جو وہ کر رہا ہے اس میں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔
  • اگر اسے مایوسی کو قبول کرنے میں پریشانی ہو رہی ہے تو وہ چاہتا ہے کہ آپ خود کو سکون اور قابو میں رکھیں۔ جب آپ ہار مان جاتے ہیں کیونکہ وہ کسی چیز کے لئے چیخ رہا ہوتا ہے تو آپ اس کے لئے دوسری حدود کو قبول کرنا مشکل بنا دیتے ہیں۔ یہ دھمکیوں کا بھی وقت نہیں ہے، خاص طور پر وہ جن کے بارے میں آپ جانتے ہیں کہ آپ درحقیقت نہیں کر پائیں گے۔ 'اگر آپ نے چیخنا بند نہیں کیا تو ہم ابھی یا اگلے ہفتے پارک نہیں جائیں گے۔' صبر سے اس کے پرسکون ہونے کا انتظار کریں اورکچھ اور کام کرنے میں مصروف ہو جائیں۔ جب یہ وقت گزر جائے تو اسے اس نامناسب رویے کا حوالہ نہ دیں۔

وقت نکالیں

  • جواب دینے سے پہلے ہمیشہ یہ سوچنے کے لئے وقت نکالیں کہ آپ کے بچے کے اس رویے کی وجہ کیا ہے۔ بعض اوقات ایک لمحے کے لئے سوچنا اور غور کرنا ہمیں پرسکون رہنے اور کسی شدید ردعمل کا اظہار نا کرنے میں ہماری مدد کر سکتا ہے اور وہ حل فراہم کر سکتا ہے جو سکون کو بحال رکھے۔