کہانیاں پڑھنا اور گانے گانا

یہ مواد مسدود ہے کیونکہ ویڈیو کوکیز کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔
صرف ویڈیو کوکیز قبول کریں

مزید ویڈیوز دیکھنے کے لئے مائیکل اولاف کا دورہ کریں

کہانیاں پڑھنا اور گانے گانا

کہانیوں اور نغموں سے بھری دنیا تخلیق کریں

  • خوبصورت تصویروں اور حقیقی زندگی کی کہانیوں والی معیاری کتابوں کی تلاش جاری رکھیں۔
  • ایسی کتابیں ڈھونڈتے رہیں جو آپ کے بچے کے 'زبان کے دھماکے' میں مددگار ہوں۔ اگر آپ کے بچے کو اوزاروں میں شدید دلچسپی ہے اسے حقیقی اوزار دکھانے کے ساتھ ساتھ ہتھوڑی، پیچ کس، ڈرل وغیرہ ۔ آپ ایسی کتابیں بھی ڈھونڈ سکتے ہیں جو اس کے شوق میں مددگار ہوں، جیسے کہ کوئی اوزاروں کی رنگین تصویروں والی یا پھر بڑھئی سے متعلق۔
  • ابھری ہوئی یا کھلنے والے پنوں والی کتابیں اس عمر میں بہت لبھاتی ہیں اور کتاب میں موجود الفاظ سے تعلق پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔
  • چھوٹے بچے جانے پہچانے معمول اور حالات سے متعلق کتابوں سے مسلسل لطف اندوز ہوتے رہیں گے، لیکن وہ معلومات، حرکات اور تفصیلات سے بھری تصویروں میں بھی دلچسپی لینا شروع کر دیں گے۔
  • اب ایسے نغمے تلاش کریں جن میں مزید پیچیدہ زبان اور بناوٹ ہو۔ اس مرحلے پر آپ کا بچہ بہت سے الفاظ سمجھ سکتا ہے اس لئے مزید الفاظ پیش کر کے اس اشتہاء کو تسکین دیتے رہیں۔
  • گانوں کی کتابیں جن میں تکرار، صوتی اثرات اور نقل کے لئے حرکات ہوں اس عمر کے لئے بہت اچھے انتخابات ہیں۔
  • کتابیں جن میں ترنم، نظمیں اور بار بار دہرانا ہو اس کی زبان کے حوالے سے صلاحیتوں کو بنانے میں مدد دیتی ہیں۔

اپنے بچے کو کہانیوں اور نغموں سے منسلک کریں

  • جب آپ کا بچہ کسی کتاب سے مانوس ہو تو آپ اس کہانی کے لوگوں اور واقعات سے متعلق اس سے بات چیت کریں اور اپنے بچے کی زندگی کے تجربات کا کتاب کے واقعات سے موازنہ کریں۔
  • جب جانی پہچانی کتابیں دہرائے جانے والے متن کے ساتھ اور تصویریں جو متن سے مناسبت رکھتی ہوں پڑھی جائیں تو بلند آواز سے پڑھتے ہوئے وقفہ دیں تاکہ آپ کا بچہ لفظ یا جملے کے ذریعے اسے پُر کرے۔
  • اپنے بچے کے پسندیدہ گانوں کے حوالے سے کچھ حرکات/اشارے بنائیں تکہ آپ دونوں مل کر انہیں کر سکیں۔ یہ حرکات آپ کے بچے کو مطلب سمجھنے اور بیان کرنے میں مدد دیں گی۔

اپنے بچے کے ساتھ پڑھنے اور گانے کے لئے وقت نکالیں

  • مسلسل اپنے بچے کے روزانہ کے مستقل معمول میں ایک جگہ اور وقت پڑھنے اور گانے کے لئے طے کریں اور سونے کے وقت کے معمول کا بھی اہم حصہ بنائیں۔ رات کے وقت آپ کے بچے کے بستر پر اس کے ساتھ لیٹنے کی ایک خاموش کہانی نیند اور دن کے اختتام کا اشارہ دینے کے طور پر بہترین ہو سکتی ہے۔

اس عمر کے لئے حرکت کے ساتھ گانوں کی مثالیں

گڑیا

چاچا نےگڑیا بھیجی پیاری اور شرمیلی
بات کریں تو سر کو ہلادے منہ سے نہ بولے
ایسی گڑیا کا ہم کیا کریں، ایسی گڑیا کا ہم کیا کریں
ٹافی دیں یا بسکٹ، وہ کچھ بھی نا کھائے
شرم کے مارے بے چاری وہ بھوکی ہی سو جائے
کیسے اس کو سمجھائیں ہم ، کوئی یہ بتائے
ایسی گڑیا کا ہم کیا کریں، ایسی گڑیا کا ہم کیا کریں

گھڑی

ٹِک ٹِک ٹِک ٹِک کرے گھڑی
وقت بتائے گھڑی گھڑی
وقت پہ ہر ایک کام کریں گے
روشن اپنا نام کریں گے