کہانیاں پڑھنا اور گانے گانا

اگر آپ نے چھوٹی عمر سے ہی اپنے بچے کو پڑھ کر سنایا ہے تو آپ دیکھیں گے کہ وہ خود کتابوں میں حقیقی دلچسپی ظاہر کرنا شروع کرے گا۔ وہ بیٹھ کر کتابوں کو دیکھے گا اور ایسے ظاہر کرے گا کہ وہ انہیں پڑھ رہا ہے، خود سے اپنے آپ کو کہانی سنا رہا ہے اور تصویروں پر تبصرہ کر رہا ہے۔

کہانیوں اور نغموں سے بھری دنیا تخلیق کریں

  • اس کے کمرے یا لاؤنج میں اس کی اپنی ایک چھوٹی کتابوں کی الماری رکھیں جہاں وہ اپنی کچھ پسندیدہ کتابیں رکھ سکے اور آپ ہر ہفتے نئی کتابیں بدل سکتی ہیں۔ کتابیں اس طرح سے سجائی جانی چاہیئے ہیں کہ ان کا سرورق سامنے نظر آئے نا کہ درمیانی حصہ۔ اس طرح اسے جو چاہیئے اس کو ڈھونڈنے میں آسانی ہوتی ہے اور سرورق پر بنی تصاویر اسے اپنی جانب بلاتی ہیں۔
  • حقیقی زندگی سے متعلق کہانیوں کی کتابوں کا انتخاب کرنا چاہیئے اور ان چیزوں کے حوالے سے جن کو وہ آپ کے ساتھ پارک یا دکانوں پر جاتے ہوئے اپنے ارد گرد پاتا ہے۔ یہ کہانیاں ان لوگوں سے متعلق ہوں جن سے وہ اپنی زندگی میں ملتا جلتا رہتا ہے جیسے کہ دندان ساز یا ڈاکٹر کے ہاں جانا۔ اس عمر میں خیالی چیزوں سے اجتناب کریں کیونکہ وہ حقیقی زندگی کو سمجھنا چاہتا ہے اس سے پہلے کہ وہ سمجھے کہ انسان حقیقت میں ہوا میں نہیں اڑتے اور بونے نہیں پائے جاتے۔ اس عمر میں یہ خیالی چیزیں اس کے ذہن کو الجھن میں ڈالنے والی ہوتی ہیں۔
  • کہانیوں میں ان کے لئے اچھے اخلاقی پیغامات ہونے چاہیئے ہیں۔ کوشش کریں کہ ایسی کتابیں نہ دیں جس میں بچے برے سلوک سے پیش آتے ہوں۔ یہ چیزیں مضحکہ خیز سمجھی جاتی ہیں لیکن بچے اس عمر میں ہوں تو یہ انہیں صرف برے رویہ کے نمونے کے طور پر نقل کرتے ہیں۔
  • ایسی کتابوں سے اجتناب کریں جو شاید اس عمر کے بچے کے لئے خوفزدہ کرنے والی ہوں جیسے کہ ایسی کہانیاں جو اندھیرے میں چھپی کسی چیز سے متعلق ہوں۔ جب تک ہم اندھیرے کو خوفناکی کے طور پر پیش نہیں کرتے بچے اس سے متعلق خوف کاشکار نہیں ہوں گے۔
  • ایسی کتابیں ڈھونڈیں جن میں نغمے ہوں جو آپ اس کے ساتھ گا سکیں اور تصاویر اور بار بار دہرائی جانے والی نظمیں ہوں تاکہ آپ کا بچہ الفاظ کی پیشن گوئی کرسکے۔
  • سادہ نغمے تلاش کریں جن کے ساتھ چند حرکات ہوں جو آپ اور آپ کا بچہ مل کر ایک ساتھ کر سکیں۔ انگلیوں کے کھیل جس میں آپ اپنی انگلیوں کے ذریعے حرکات کر سکتے ہیں اس دور کا بچہ جو ابھی اپنے ہاتھوں کا استعمال سیکھ رہا ہے اس کے لئے بہت ہی پُرکشش ہو سکتا ہے۔

اپنے بچے کو کہانیوں اور نغموں سے منسلک کریں

  • اس کو کتاب کے صفحات کو پلٹنا دکھائیں اپنی کی جانے والی حرکات کا تجزیہ کر کے اور ہمیشہ خود کتابوں کو احتیاط اور احترام سے اٹھا کر۔
  • اس مرحلے پر آپ کتاب میں موجود تصاویر کے ذریعے اپنے بچے کو بات چیت میں مصروف کر سکتے ہیں اور نئے الفاظ سکھا سکتے ہیں۔ ایک کتے کی تصویر کی جانب اشارہ کریں اور پوچھیں، 'یہ کیا ہے؟' اپنے بچے کے جواب دینے کا انتظار کریں اکر ضرورت محسوس ہو تو کہیں ' یہ کتا ہے'۔ اگر وہ لفظ جانتا ہے تو دہرائیں، 'ہاں یہ ایک کتا ہے۔' اکر وہ کہے 'بلی' تو مثبت انداز میں اسے لفظ سکھائیں۔ 'ہاں یہ کالا ہے جیسے ہماری بلی لیکن یہ ایک کتا ہے۔'
  • ہر روز اپنے بچے کے ساتھ گانوں، نظموں اور حرکت والے گانوں کے چھوٹے ذخیرے میں سے گائیں جو کہ آپ دہرا سکیں یہاں تک کہ وہ بھی آپ کے ساتھ شامل ہونا شروع کر دے۔

اپنے بچے کے ساتھ پڑھنے اور گانے کے لئے وقت نکالیں

  • پڑھنے کے لئے ایک جگہ اور وقت رکھنا جاری رکھیں، دن میں ایک پرسکون وقفے کے طور پر اور رات کو بستر پر جانے سے پہلے۔ کتابوں کے ساتھ تیار رہیں اگر آپ کسی بند جگہ ہوں جیسے کہ گاڑی، بس یا ڈاکٹر کی انتظار گاہ میں تاکہ آپ کارآمد انداز میں اپنے بچے کو سنبھال سکھیں اور مشغول رکھ سکیں۔

انگلیوں کے کھیل اور حرکت کے ساتھ گانوں کی مثالیں

چھوٹا سا مکوڑا

چھوٹا سا مکوڑا درخت پہ چڑھ گیا
زور سے آئی بارش مکوڑا بہہ گیا
اونچا نکلا سورج اور پانی سوکھ گیا
چھوٹا سا مکوڑا درخت پر چڑھ گیا

دس چھوٹی انگلیاں

ایک چھوٹی، دو چھوٹی، تین چھوٹی انگلیاں
چار چھوٹی، پانچ چھوٹی، چھ چھوٹی انگلیاں
سات چھوٹی، آتھ چھوٹی، نو چھوٹی انگلیاں
دس چھوٹی انگلیاں میری