۲ سے ۳ سال کے چھوٹے بچوں میں رابطے کے حوالے سے اکثر پوچھے جانے والے سوالات

کیا ٹیلی ویژن زبان کی نشوونما کے لئے اچھا ہے؟

میرا بچہ ٹیلی ویژن بہت شوق سے دیکھتا ہے۔ پہلے میں اسے دن میں صرف آدھے گھنٹے کے لئے اس کا پسندیدہ پروگرام دیکھنے دیتی تھی لیکن اب وہ زیادہ سے زیادہ اسے کھلا رکھنے کے لئے کہتا ہے۔ یہ یقینی طور پر مجھےتھوڑا سا سکون دیتا ہے اور مجھے کام کرنے کی مہلت مل جاتی ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ اتنے چھوٹے بچوں کو زیادہ ٹیلی ویژن نہیں دیکھنا چاہیئے لیکن یقیناً اتنے سارے الفاظ سننا زبان کی نشوونما پر مثبت اثر ڈالتا ہے، ہے نا؟

نہیں، ایسا نہیں ہے۔ امریکن اکیڈمی آف پیڈیا ٹرکس کا کہنا ہے کہ '۳ سال سے کم عمر ٹیلی ویژن نہیں'۔ ٹیلی ویژن زبان سیکھنے کا ذریعہ نہیں ہے۔ آپ کے بچے کو تعلق کے ساتھ اور بولنے کی باری کے مواقع کے ساتھ ٹھوس اور براہِ راست گفتگو کی ضرورت ہے۔ زبان صرف اس صورت میں معنی رکھتی ہے جب وہ اس سے براہِ راست کی جائے اور اس کے ماحول میں کسی چیز سے متعلق ہو۔ آپ کا بچہ ہمیشہ یہ نہیں جان سکتا کہ ٹیلی ویژن پر کردار کس کے بارے میں بات کر رہے ہیں یا کیا کر رہے ہیں۔ ٹی وی کی زبان قابلِ رسائی نہیں ہے۔ بچے شور کے حوالے سے حساس ہوتے ہیں، اور بہت زیادہ شور پریشان کن ہوتا ہے۔ ٹیلی ویژن پر خبریں پڑھنے والے کی آواز، باورچی خانے میں آئی پوڈ پر بجتی موسیقی، موبائل فون کی گھنٹی کا بجنا یہ سب حواسی طور پر بہت بار ڈالنے والا ہو سکتا ہے۔ فلمیں، ڈی وی ڈیز، اور کمپیوٹر کی اسکرین بھی اسی زمرے میں ہیں۔ پیدائش سے لے کر تین سال کی عمر تک بالکل بھی ان سے سامنا نہیں۔