۱۲ سے ۱۸ ماہ کے چھوٹے بچوں میں رابطے کے حوالے سے اکثر پوچھے جانے والے سوالات

مجھے نہیں معلوم کہ وہ کیا کہہ رہا ہے؟

میرا بچہ ہر وقت 'بولتا' رہتا ہے لیکن اس کا بولنا اتنا غیرواضح ہے کہ اکثر مجھے کوئی اندازہ نہیں ہوتا کہ وہ کیا کہنا چاہ رہا ہے۔ میں کیسے اپنے بچے کی بولنے کی خواہش کو زندہ رکھوں جب کہ اسے سمجھنا اتنا مشکل ہے؟

اگرچہ آپ ہمیشہ نہیں سمجھ پاتے ہیں کہ آپ کا بچہ کیا کہہ رہا ہے لیکن پھر بھی آپ اس کے ترجمان ہیں۔ اگرچہ آپ اسے نہ بھی سمجھ سکتے ہوں پھر بھی یہ اہم ہے کہ آپ اس کی الجھن کو تسلیم کریں یہ کہتے ہوئے کہ' میں معافی چاہتی ہوں، میں نہیں سمجھی۔ کیا آپ مجھے دکھا سکتے ہیں؟' کبھی کبھار آپ اپنے الفاظ بھی اس چیز کو بیان کرنے کے لئے استعمال کر سکتے جو آپ کا بچہ شاید محسوس کر رہا ہے۔ مثال کے طور پر، ارے افسوس کہ آپ نے اپنا سر ٹکرالیا ہے۔ ضرور یہ دکھ رہا ہوگا۔' جب وہ کسی ایسی چیز کی طرف اشارہ کرے جس تک وہ پہنچ نہیں سکتا، تو ایسے الفاظ استعمال کریں جو وہ ادا نہیں کر سکتا جیسے ' اچھا میں دیکھ سکتی ہوں کہ آپ گلاس کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ کیا آپ پانی پینا چاہتے ہیں؟'