بات چیت کرنا

ایسا ماحول تیار کریں جو زبان کی افزودگی کے مواقع فراہم کرے۔

  • یہاں وہاں جانے کے لئے دوروں کا اہتمام کریں جو اس کے ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ کرے۔ چڑیا گھر، باغ، کھیل کے میدان، پڑوسیوں کے گھر، گاڑی دھلوانے کے لئے، بازار، کتب گھر وغیرہ۔ سڑک کے ایک جانب چلتے ہوئے ممکن ہے کہ وہ دیکھے ایک رکنے کا اشارہ، سڑک عبور کرنے کا نشان، ایک شاہ بلوط کا درخت، ککروندے کی ڈنڈی، ایک سامان لے جانے والا ٹرک، ایک فٹ پاتھ وغیرہ۔

اپنے بچے کو زبان کی افزودگی کے مواقع سے منسلک کریں

  • ایسے کھلے سوالات کریں جو گفتگو کی جانب لے جائیں جیسے 'آپ جھولے سے کیسے گر گئے؟' یا 'دادا جان اتنے پرجوش کیوں تھے؟' کیا، کب اور کہاں جیسے سوالات اسے یہ سیکھنے میں مدد دیتے ہیں کہ سوالات کیسے بنائیں جائیں اور طویل گفتگو میں کیسے مصروف رہا جائے۔
  • ایسی مخصوص زبان میں نہ جھجکیں جو آپ کے علاقے، دلچسپی یا پیشے کی ہو۔ حیاتیات، موسیقی، آرٹ، سائنس، ریاضی اور صحت کی زبان آپ کے بچے کے لئے پرکشش ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر وہ ایک مرتبہ پرندوں کی قسم سے واقف ہو جائے تو بہت ممکن ہے کہ وہ مخصوص ناموں سے لطف اندوز ہو جیسے مرغابی، کوئل، چڑیا۔
  • صرف کتابوں سے ہی نہیں زندگی سے کہانیاں سنائیں۔ ایک سادہ سونے کے وقت کی کہانی دن بھر کے واقعات کو دہراتی ہے۔ آپ کا بچہ وضاحتیں پسند کرے گا ' آپ سو کر اٹھے، ہرا پاجامہ اور ڈائنوسار والی قمیض پہنی، دانت صاف کئے، اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔'
  • اپنے بچے کی کہانیاں سنانے کی حوصلہ افزائی کریں جب آپ ساحلِ سمندر پر گئے تھے تو آپ کو لہروں سے دور بھاگنا پسند تھا۔ لہروں کے اوپر سفید جھاگ تھا۔ آپ کو یاد ہے اس کے بعد کیا ہوا تھا؟ آپ یہ سچی کہانیاں سنانے اور اپنے بچے کی کہانی کو فوری طور پر بتانے میں مدد کے لئے تصاویر کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔

بات چیت کے لئے وقت نکالیں

  • دو سے تین سال کی عمر میں آپ کا بچہ گھر سے باہر جانے کے لئے تیار ہوتا ہے۔ دوروں کے لئے، پڑوس میں گھومنے کے لئے اور سماجی تجربات کے لئے بھی وقت نکالیں۔ جب وہ اپنے ذاتی اظہار میں پرسکون ہو جائے تو وہ طویل گفتگو بھی کرنے لگے گا۔ وہ سیکھ جائے گا کہ اسے جو چاہیئے وہ کیسے مانگنا ہےاور نئے لوگوں سے اعتماد کے ساتھ کیسے ملنا ہے۔ ہو سکتا ہے خصوصی دلچسپیاں ظاہر ہوں جیسے کہ سواریوں، پھلوں، پرندوں اور پھولوں کا شوق۔ ہمارے بچوں کی دلچسپیاں ہمیں متاثر کرتی ہیں اور جب ہم حقیقی طور پر ان کی ضرورتوں کو سنتے ہیں تو ہمیں بھی بڑھنے کا موقع ملتا ہے اور ان کے شوق کے احاطے سے متعلق مخصوص زبان سیکھنے کے لئے وقت ملتا ہے۔