بات چیت کرنا

یہ مواد مسدود ہے کیونکہ ویڈیو کوکیز کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔
صرف ویڈیو کوکیز قبول کریں

مزید ویڈیوز دیکھنے کے لئے مائیکل اولاف کا دورہ کریں

گفتگو کے لئے پرسکون اور خاموش ماحول تیار کریں

  • انسانی آواز کو اس کے لئے سب سے زیادہ سنی جانے والی آواز بنائیں۔ ٹیلی ویژن کی آواز اور ریڈیو، کمپیوٹر اور ٹیلی فون کی آوازوں کے پسِ پردہ شور کو کم سے کم کرتے ہوئے۔

اپنے بچے سے بات کر کے اور اس کے جوابات سننے کے ذریعے اس کو زبان سے منسلک کریں۔

  • جیسے آپ روزمرہ کے کام اپنے چھوٹے بچے کے ساتھ کرنے جا رہے ہوں تو اس سے واضح اور براہِ راست طور پر ان چیزوں کے بارے میں بات کریں جو آپ اس کے ساتھ کرنے والے ہیں۔ یہ چیز اسے زبان کو اپنے روزمرہ کے تجربات کے ساتھ منسلک کرنے میں مدد دیتی ہے۔ جب وہ یہ دیکھ سکتا ہے کہ آپ آوازوں یا الفاظ کو نکالنے کے لئے کس طرح اپنے ہونٹوں کو حرکت دیتے ہیں تو اسے اس کام کو کرنے میں سہولت ملتی ہے جو اس وقت اس کے اندر جاری ہوتا ہے اپنے گالوں، زبان، منہ اور حلق کو ان آوازوں کے لحاظ سے تیار کرنا جو وہ سن رہا ہے۔
  • آپ اپنے آوازیں نکالنے والے بچے سے گفتگو کریں اسے اس طرح سے جواب دیتے ہوئے جیسے وہ حقیقی طور پر آپ سے بات چیت کر رہا ہو۔ جب آپ اس کی آوازوں کو سنتے ہیں اور جواب دیتے ہیں تو آپ اسے گفتگو کا طریقہ دکھاتے ہیں اور اس سے اس کی آوازوں کی مشق کرنے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ اگر والدین بچے کے بڑبڑانے کا جواب نہ دیں تو بچے رابطہ کرنے کے کوشش کو رفتہ رفتہ روک دیتے ہیں۔

بات چیت کرنے کے لئے وقت نکالیں

  • اپنے بچے سے بات کرنے اور اس کا جواب سننے کے لئے وقت نکالنے میں زیادہ کوشش نہیں کرنی پڑتی۔ آپ روزانہ دن کا ایک بڑا حصہ اس کے ساتھ ہوتے ہیں۔ آپ کو صرف ان چیزوں کو بیان کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کر رہے ہوتے ہیں جیسے اسے کپڑے پہناتے ہوئے، اس کا کھانا بناتے ہوئے یا بازار جاتے ہوئے۔ جب آپ اس پہلو کو اپنے بچے کے ساتھ تعلق میں شامل کریں گے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ اس کے لئے آپ کو کسی اضافی وقت کی ضرورت نہیں صرف ذرا سی کوشش کرنی ہے۔