مونٹیسوری ماحول

بچوں کی زندگی کے مختلف اوقات میں ضروریات مختلف ہوتی ہیں۔

بچے، چھوٹے بچے سے بالغ بننے تک بڑھنے کے دوران کچھ واضح ادوار سے گزرتے ہیں۔ ان میں سے ہر دور مختلف جسمانی اور نفسیاتی خصوصیات رکھتا ہے۔ ان میں سے ہر دور میں نشوونما کی ضروریات مختلف ہوتی ہیں، اس لئے انہیں ہر دور میں مختلف ماحول کی ضرورت ہوتی ہے۔

نوزائیدہ بچوں کے مونٹیسوری پروگرام
پیدائش سے لے کر ۳ سال تک کے نوزائیدہ ننھے بچوں کے پروگرام ،کئی مختلف تراتیب میں فراہم کئے جاتے ہیں:
  • قبل از پیدائش کلاسیں حاملہ ماؤں اور ان کے شریکِ حیات کے لئے دی جاتی ہیں۔
  • ننھے بچوں اور ماؤں کی کلاسیں ایک مونٹیسوری تربیت یافتہ بالغ کی زیرِنگرانی میں ان ماؤں کے لئے اپنے بچے کے ساتھ یہ سیکھنے کے لئے کہ اس عمر کے بچوں کے لئے خصوصی تیارشدہ ماحول کو کیسے استعمال کرنا ہے۔ کلاس اس بات پر توجہ مرکوز کرے گی کہ کیسے بچے کا مشاہدہ کیا جائے اور کیسے مناسب کام یا سرگرمیاں پیش کی جائیں۔
  • نیڈو دو سے چودہ ماہ کی عمر تک کے لئے فراہم کئے جاتے ہیں۔
  • چھوٹے بچوں کی کمیونیٹیز چودہ ماہ سے تین سال کے لئے فراہم کی جاتی ہیں اور حرکت، زبان اور خود مختاری پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔
بچوں کا گھر
۳ سے۶ سال کے درمیان کی عمر کے بچوں کے مونٹیسوری ماحول بچوں کا گھر کہلاتے ہیں۔ چھوٹے بچوں کی کمیونیٹیز سے ڈھائی سے۳ سال کی عمر میں جب وہ تیاری ظاہر کرتے ہیں انہیں اس ماحول میں بھیجا جاتا ہے۔

مونٹیسوری پرائمری/ ایلیمنٹری
مونٹیسوری پرائمری/ ایلیمنٹری اسکول ۶ سے۱۲ کے درمیان کی عمر کے بچوں کے لئے ماحول فراہم کرتا ہے۔ بعض اوقات بچوں کو ۶ سے ۹ اور ۹ سے ۱۲ دو گروہوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے اور کبھی مکمل ۶ سال تک بچوں کو اکھٹا رکھا جاتا ہے۔

مونٹیسوری سیکنڈری
۱۲ سے ۱۵ کے درمیان کے نوجوانوں کے لئے مونٹیسوری سے متاثر پروگرام کو اَرڈ کنڈر کہا جاتا ہے، یعنی 'زمین کے بچے'۔ مونٹیسوری کا خیال تھا کہ نوجوانوں کی اس عمر کی کمزوری کی وجہ سے انہیں ایک ایسے پرورش کرنے والے کسی سرگرم فارم کے ماحول کی ضرورت ہوتی ہے جہاں وہ فطرت کے قریب رہ سکیں، تازہ ہوا میں سانس لے سکیں، صحت بخش غذا کھائیں اور امتحانات اور تعلیمی سرگرمیوں کے دباؤ سے آزاد انہیں اپنے شخصی اظہار کے لئے وقت ملے اور معاشرہ کس طرح سے کام کرتا ہے یہ سمجھنے کے مواقع ملیں اور وہ خود اپنے افعال کی ذمہ داری قبول کرنے کے اہل ہو سکیں۔

مونٹیسوری ہائی اسکول
۱۵ تک کے نوجوان پھر مونٹیسوری ہائی اسکول میں جا سکتے ہیں جہاں وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو بڑھائیں گے اور اسکول سے رخصت تک تعلیم حاصل کریں گے۔

ہر عمر کے بچوں کی تصاویر